کولڈ ڈرنک کو پینے کے بجائے اب ان دوسرے کاموں کے لیے استعمال کریں

اپ ڈیٹ 24 جولائ 2019
ٹھنڈے دار ذائقے سے گرمی کو دور کرنے والا یہ مشروب بہت سے اور دوسرے کاموں کے لیے بھی بہترین ہے۔ فوٹو/ وکی پیڈیا
ٹھنڈے دار ذائقے سے گرمی کو دور کرنے والا یہ مشروب بہت سے اور دوسرے کاموں کے لیے بھی بہترین ہے۔ فوٹو/ وکی پیڈیا

کولڈ ڈرنکس یا کولا کو محض ایک مشروب ہی سمجھا جاتا ہے تاہم آپ کو معلوم ہے کہ یہ صرف پینے کے لیے ہی نہیں بلکہ بہت سے اور دوسرے کاموں کے لیے بھی بہترین ہے۔

ٹھنڈے دار ذائقے سے گرمی کو دور کرنے والا یہ مشروب پھولوں کو بچانے، واش روم کی صفائی اور بالوں کو خوبصورت بنانے کے کام بھی آسکتا ہے۔

کولڈ ڈرنک ایسے حیرت انگیز کمالات دکھا سکتی ہے جو آپ کے روزمرہ کے مسائل کو حل کردیں۔

قدرتی گھنگریالا پن

کوکا کولا میں موجود آرتھو فاسفورک ایسڈ بالوں کو چمکدار بنانے اور ہلکا سے گھنگریالا پن بھی دیتا ہے، اس مشروب میں ہائیڈروجن کی کم سطح ایسڈ الکلائن کے توازن کو معمول پر لاتی ہے جو کہ خشک اور بے جان بالوں کے شکار افراد کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، اپنے بالوں کو مشروب سے گیلا کریں اور پانچ سے دس منٹ بعد شیمپو سے دھو لیں۔

کپڑوں سے خون کے دھبے بھی صاف کرے

اگر کسی وجہ سے کپڑوں پر خون کے دھبے آگئے ہیں تو یہ جادوئی سوڈا مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ واشنگ مشین میں ڈیٹرجنٹ اور پانی کے ساتھ کچھ مقدار میں اس کولا کو شامل کریں اور اپنے کپڑوں سے داغ کو دور کرلیں۔

بالوں کو بلیچ کرنا

آپ بالوں کو کوکا کولا سے دھو کر انہیں بلیچ بھی کرسکتے ہیں، جس کی وجہ اس مشروب میں سٹرک ایسڈ اور دیگر چیزوں کی موجودگی ہے۔

درد میں کمی

اگر کسی کیڑے نے آپ کو کاٹ لیا ہے تو روئی کے پیڈ کو کوکا کولا میں بھگو کر متاثرہ جگہ پر رکھ دیں، خارش اور جلن میں نمایاں کمی آجائے گی جس کی ممکنہ وجہ مشروب میں کیفین کی موجود ہے۔

برتنوں کو چمکائیں

اس مشروب میں موجود ایسڈز اور کیفین جمی ہوئی چربی کو گھلانے کے لیے بہترین ہے اور یہی وجہ ہے اسے برتنوں کو دھونے اور کچن کے کاﺅنٹر کی صفائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بس برتنوں میں کوکا کولا ڈال کر کچھ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں اور پھر معمول کی طرح دھولیں۔

کٹے ہوئے پھولوں کو دیر تک تازہ رکھنا

کولڈ ڈرنک پیتے ہوئے اس کے بچے ہوئے قطروں کو پھینکنے کی بجائے اس کی چوتھائی کپ کے برابر مقدار گلدان کے پانی میں ڈال دیں۔ ان مشروبات میں شامل چینی گلدان میں لگے پھولوں کی چمک دمک کو دیر تک برقرار رکھے گی۔ اگر آپ کا گلدان بالکل شفاف یعنی کرسٹل کا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اس کا پانی کولڈ ڈرنک ڈالنے کے بعد میں صاف ہی نظر آئے تو سفید کولڈ ڈرنک کو استعمال کریں۔

ٹوائلٹ کی صفائی

کولڈ ڈرنک کا ایک کین بھی غلیظ ترین ٹوائلٹ کی صفائی کے لیے کافی ہے، بس اسے ٹوائلٹ پر انڈیل دیں اور ایک گھنٹے تک انتظار کریں اور اس کے بعد اس جگہ کو رگڑ کر پانی سے صاف کرلیں، ٹوائلٹ کی چمک دمک دیکھ کر آپ واقعی حیران رہ جائیں گے کیونکہ یہ مشروبات اس معاملے میں عام سلوشن سے زیادہ بہتر صفائی فراہم کرتے ہیں۔

سکوں کی صفائی

گندے سکے اپنی جیب میں رکھنا کس کو پسند ہوگا؟ اگر تو آپ سکے جمع کرنے کے شوقین ہیں یا ویسے ہی ان کو جگمگانا چاہتے ہیں تو کولا کو استعمال کریں۔ کسی چھوٹے برتن میں سکے ڈال کر انہیں کولا مشروب میں ڈبو دیں، کچھ دیر بعد انہیں پانی سے دھو کر یا ویسے ہی کپڑے سے صاف کرلیں وہ بالکل نئے کی طرح چمکنے لگیں گے۔

بالوں سے چیونگم نکالنا

ویسے تو ایسا بہت کم ہی ہوتا ہے خاص طور پر بالغ افراد کو تو اس کا تجربہ نہیں ہوتا مگر بچے خاص طور پر شرارتی بچے اپنے بالوں میں چیونگم پھنسالیتے ہیں یا کوئی اور ان کے بالوں میں ڈال دیتا ہے۔ تو اس صورت میں بال کاٹنے کی بجائے بالوں کے چیونگم والے حصے کو کولڈ ڈرنک سے بھرے کسی برتن میں کچھ منٹ تک ڈبوئے رکھیں اور پھر اسے دھولیں چیونگم بھی غائب ہوجائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں