• KHI: Sunny 27.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 23.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.4°C
  • KHI: Sunny 27.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 23.8°C
  • ISB: Partly Cloudy 21.4°C

کمر درد کے مسئلے کو ہمیشہ کے لیے دور کرنا بہت آسان

شائع August 1, 2019 اپ ڈیٹ August 1, 2019 09:56pm
یوگا کمردرد سے نجات کے لیے مددگار ہوسکتا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو
یوگا کمردرد سے نجات کے لیے مددگار ہوسکتا ہے— شٹر اسٹاک فوٹو

کمر کا درد دنیا بھر کا مسئلہ ہے اور لگ بھگ ہر کسی کو زندگی میں کبھی نہ کبھی اس کا سامنا ہوتا ہے۔

عام طور پر یہ درد پسلی سے نیچے شروع ہوتا ہے اور نیچے تک پھیلتا ہوا محسوس ہوتا ہے جو کہ کافی تکلیف دہ ہوتا ہے، تاہم اس کو ہمیشہ کے لیے دور کرنے کے لیے دردکش ادویات کی بجائے کسی اور چیز سے مدد لیں۔

جی ہاں آپ کو ادویات کی بجائے یوگا سے مدد لینی چاہیے جو دائمی کمردرد کے مسئلے کو بھی ختم کرنے کے لیے مددگار ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی جس میں 320 ایسے افراد کو شامل کیا گیا تھا جو دائمی کمردرد کے شکار تھے۔

ان افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ یوگا کلاسز لیتا تھا، دوسرا فزیکل تھراپی سیشن جبکہ تیسرا گروپ وہ تھا جن کو ایک تعلیمی کتاب اور نیوزلیٹرز ملے۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ یوگا کی ورزشیں کمردرد کے لیے فزیکل تھراپی جتنی ہی موثر ہیں اور اس سے معیار زندگی اور اطمینان کی سطح میں بھی اضافہ ہوا۔

بوسٹن میڈیکل سینٹر کی اس تحقیق مین بتایا گیا کہ یوگا کو کمردرد سے ہمیشہ نجات کے لیے ایک تھراپی کی حیثیت دینے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

امریکن کالج آف فزیشن بھی اس سے اتفاق کرتے ہوئے کمردرد کے مریضوں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ دردکش ادویات کی بجائے متبادل قدرتی طریقہ علاج جیسے یوگا یا مالش وغیرہ کا انتخاب کریں۔

تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ دردکش ادویات کو فوری طور پر ہی چھوڑ دیں بلکہ یوگا ورزشوں کے ساتھ ان کا استعمال اس مسئلے سے بہت جلد نجات میں مدد دے سکتا ہے، تاہم یوگا ورزش یا آسن کا انتخاب کسی ماہر یا ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کریں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے اینالز آف انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 2 اپریل 2026
کارٹون : 1 اپریل 2026