اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ریکارڈ 9 فیصد اضافہ

25 اگست 2019
کاروباری ہفتے کے دوران ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 31 ہزار 350 پوائنٹس پر بند ہوا — اے ایف پی/فائل فوٹو
کاروباری ہفتے کے دوران ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 31 ہزار 350 پوائنٹس پر بند ہوا — اے ایف پی/فائل فوٹو

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی دیکھی گئی جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں ریکارڈ 9 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2 ہزار 585 پوائنٹس کا اضافہ سامنے آیا جو کاروباری ہفتے کے اختتام پر 31 ہزار 350 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

یہ ہفتہ گزشتہ 10 سال میں سب بہترین کارکردگی کا ہفتہ رہا۔

ہفتے میں روزانہ کے حجم کا تخمینہ 17 کروڑ 44 لاکھ رہا جو ہفتوں کے حساب سے 2.5 فیصد زیادہ تھا جبکہ تجارت میں بھی دوگنا اضافہ ہوا جو 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پر پہنچ گیا۔

رواں ہفتے کمپنیوں کے انفرادی کاروبار میں ٹی آر جی 5 کروڑ 39 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ ایل سی ایف 5 کروڑ 32 لاکھ کے ساتھ دوسرے، بی او پی 4 کروڑ 66 لاکھ کے ساتھ تیسرے، یونیٹی فوڈز 4 کروڑ 56 لاکھ کے ساتھ چوتھے اور ورلڈ کال ٹیلی کام 4 کروڑ 29 لاکھ حصص کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی۔

پوائنٹس کے حساب سے انڈیکس میں اینگرو کارپوریشن 261 پوائنٹس، ایچ بی ایل 236، پوائنٹس، او جی ڈی سی ایل 231 پوائنٹس اور حب کو 222 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں