ریکٹ سے بندوق کی طرح فائرنگ کا اشارہ دینے پر امریکی ٹینس اسٹار پر جرمانہ

اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2019
امریکی ٹینس اسٹار نے واقعے پر معذرت کرلی — فوٹو: اسکرین شاٹ ٹوئٹر
امریکی ٹینس اسٹار نے واقعے پر معذرت کرلی — فوٹو: اسکرین شاٹ ٹوئٹر

امریکی ٹینس اسٹار مائیک برائن پر ریکٹ سے لائن جج کی جانب بندوق کی طرح شوٹنگ کے اشارے دینے پر 10 ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ڈبلز اسٹار مائیک برائن نے یو ایس اوپن کے ڈبلز مقابلوں کے دوران میچ منتظمین کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایک فیصلے کے بعد اپنے ریکٹ کو الٹا کرکے لائن جج کی جانب شوٹنگ کا اشارہ کیا۔

مزید پڑھیں: یو ایس اوپن: دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ انجری کا شکار ہوکر ٹائٹل سے دستبردار

منتظمین نے فوری طور پر واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مائیک برائن پر 10 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔

تاہم واقعے کے بعد مائیک برائن نے بھی منتظیمن اور امپائر سے معذرت کرلی جبکہ انہوں نے دوبارہ ایسی غلطی نہ کرنے کا اعادی کیا تھا۔

مائیک برائن کا کہنا تھا کہ وہ تو پوائنٹ حاصل کرچکے تھے، تاہم ان کے اس عمل کو ’مذاق‘ کے طور پر لینا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ول سمتھ ٹینس اسٹار سرینا اور وینس ولیمز کے والد بننے کو تیار

برائن نے ایک فیصلے کو کامیابی کے ساتھ چیلنج ہونے پر میچ آفیشل کی جانب ریکٹ کو موڑا اور ان کی جانب بندوق سے شوٹنگ کا اشارہ کیا۔

مذکورہ واقعہ برائن برادرز (باب برائن اور مائیک برائن) کی جوڑی کے ارجنٹائن-اسپینش جوڑی فیڈریکو ڈلبونس اور روبرٹو کاربیلاس بائینا کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔

برائن برادرز نے اس میچ میں پہلے سیٹ میں 6-4 سے ناکامی کے بعد اگلے 2 سیٹ 5-7 اور 3-6 سے جیت کر فتح حاصل کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں