یوم دفاع: شہدا کو خراج عقیدت، کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2019

ملک بھر میں 6 ستمبر کو یوم دفاع، یوم یکجہتی کشمیر کے طورپر منایا گیا جس کامقصد ملک و قوم کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔

نمازِ فجر کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگ کر یومِ دفاع کا آغاز کیا گیا۔

یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

علاوہ ازیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے مزارات پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقاریب منعقد ہوئیں، جس میں پاک فضائیہ نے مزارِ قائد جبکہ پاک فوج نے مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

یوم دفاع کی مناسبت سے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سہ پہر 3 بجے ملک بھر میں تمام دفاتر بند کردیے گئے جس کے بعد پاکستان کے عوام نے کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کیے۔

شہرِ قائد میں یوم دفاع کے موقع پر کشمیرکے عوام کے حق میں مظاہرے کیے گئے — فوٹو: اے پی

مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، پاک فضائیہ نے گارڈز کے فرائض سنبھالے — فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے  کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا  — فوٹو: اے ایف پی

مک بھر میں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تقاریب اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا  — فوٹو: رائٹرز

ملک بھر میں سہ پہر 3 بجے کے بعد مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں— فوٹو: اے ایف پی

یوم دفاع کے موقع پر وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے  شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی

ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل استاف نے کشمیریوں کو ادویات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا — فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے ساحل پر یوم دفاع کے موقع پر بوٹ ریلی کا انعقاد کیا گیا — فوٹو: اے پی پی

حیدرآباد میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی — فوٹو: اے پی

اسکولوں میں بھی یوم دفاع کے موقع پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی  کیا گیا — فوٹو: فیس بک

کوئٹہ میں یوم دفاع کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا — فوٹو:ـ اے پی

ننھے بچوں نے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا — فوٹو: اے پی پی

ملک بھر میں جامعات کے طلبہ نے یوم دفاع  کے موقع پر ریلیاں نکالیں — فوٹو: اے پی پی

یوم دفاع کے موقع پر پشاور کے کرنل شہید خان اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا — فوٹو: اے پی پی

رواں برس یوم دفاع کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا — فوٹو: اے ایف پی