چین کی آزادی کو 70 سال مکمل

01 اکتوبر 2019

عوامی جمہوریہ چین کے قیام کو 70 سال مکمل ہونے پر بیجنگ میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر سرمئی رنگ کے ’ماؤ‘ سوٹ میں ملبوس چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے ساتھیوں ہو جنتاؤ اور جیانگ زیمین کے ہمراہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین آگے بڑھنے کے لیے باہمی مفید حکمت عملی جاری رکھے گا‘۔

سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر ہونے والے خطاب میں شی جن پنگ نے کہا کہ ملک کی فوج کو پرعزم طریقے سے چین کی خودمختاری، سیکیورٹی، ترقی، مفادات کی حفاظت کرنی چاہیے اور عالمی امن کو برقرار رکھنا چاہیے۔

تيانانمن میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ ’کوئی قوت چین کی بنیادوں کو نہیں ہلاسکتی یا چین کے عوام اور قوم کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کو ہانگ کانگ اور مکاؤ میں پائیدار خوشحالی اور استحکام برقرار رکھنا چاہیے، تائیوان کے ساتھ پرامن تعلقات کو فروغ اور مادر وطن کے مکمل اتحاد کی کوششیں جاری رکھنی چاہیے۔

خیال رہے کہ تیانانمن یا گیٹ آف ہیوینلی پیس کے مقام پر ماؤ زے تنگ نے آج ہی کے روز 1949 میں عوامی جمہوریہ چین کی بنیاد رکھی تھی۔

چین کے 70ویں یومِ آزادی کی تقریب کے دوران شرکا مارچ کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی

چین کے یوم آزادی کی تقریب کے دوران تیانامن اسکوائر سے کمیونسٹ پارٹی کے سابق سربراہ ماؤ زے تنگ کی تصویر لے جائی جارہی ہے فوٹو: اے ایف پی

تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ سرمئی رنگ کے ’ماؤ‘ سوٹ میں ملبوس تھے — فوٹو: اے پی

بیجنگ کے تیانامن اسکوائر میں فوجی پریڈ کے دوران اہلکار مارچ کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی خواتین اہلکاروں نے بھی تقریب میں حصہ لیا — فوٹو: اے ایف پی

تیانانمن یا گیٹ آف ہیوینلی پیس کے مقام پر ماؤ زے تنگ نے آج ہی کے روز 1949 میں عوامی جمہوریہ چین کی بنیاد رکھی تھی — فوٹو: رائٹرز

چین آگے بڑھنے کے لیے باہمی مفید حکمت عملی جاری رکھے گا، شی جن پنگ کا تقریب سے خطاب — فوٹو: اے ایف پی

فوجی طاقت کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی — فوٹو: اے ایف پی

تقریب میں فوجی طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا — فوٹو: اے ایف پی

تقریب میں بھرپور فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا — فوٹو: رائٹرز