پاکستان کے کئی نامور ستارے اس وقت امریکا کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں، جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کے ساتھ ہر لمحے کو شیئر بھی کررہے ہیں۔

لیکن آخر یہ سب امریکا میں کر کیا رہے ہیں؟

دراصل پاکستان کے مقبول ترین ساتویں ہم ایوارڈز کی تقریب ہیوسٹن میں منعقد ہونے جارہی ہے، جس میں جلوہ گر ہونے کے لیے یہ تمام ستارے وہاں پہنچ چکے ہیں۔

ایوارڈز کی یہ شام آج 5 اکتوبر کو منعقد ہوگی، جس کے لیے ستاروں کے ساتھ ساتھ مداح بھی بےحد بےتاب ہیں۔

یاسر حسین، احمد علی بٹ، عاصم اظہر، یمنہ زیدی، ہانیہ عامر، علی رحمٰن خان، عدنان صدیقی، اقرا عزیز، مہوش حیات، احسن خان، منیب بٹ، شہزاد شیخ، کبریٰ خان، ماورا حسین، عائشہ عمر، عروہ حسین اور صنم جنگ جیسی بڑی بڑی شخصیات اس وقت ہم ایوارڈز کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔

یہ ستارے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی منٹ منٹ کی اپ ڈیٹ شیئر کررہے ہیں۔

اداکارہ یمنہ زیدی نے بھی اپنی ایک تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں وہ نہایت اسٹائلش انداز میں امریکا روانہ ہوئیں۔

یاسر حسین ہمیشہ کی طرح اپنی منگیتر اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ نظر آئے، البتہ اس بار ان کے ساتھ عدنان صدیقی بھی موجود تھے۔

ہانیہ عامر امریکا پہنچتے ہی سب سے پہلے اپنے من پسند ریسٹورنٹ پہنچی۔

البتہ احسن خان اور مہوش حیات ہم ایوارڈز میں اپنی پرفارمنس کے لیے تیاری کرنے میں مصروف رہے۔

اداکار منیب بٹ، شہزاد شیخ اور کبریٰ خان نے ایئرپورٹ پر اپنی تصویر شیئر کی۔

احمد علی بٹ نے اپنے تمام اداکار دوستوں کے ہمراہ سیلفی شیئر کی۔

عدنان صدیقی نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ وہ امریکا پہنچنے کے بعد اپنی قریبی دوست اداکارہ صنم جنگ کے ساتھ کھانا کھارہے ہیں، تاہم اداکار نے ویڈیو میں یہ بھی بتادیا کہ ریسٹورنٹ میں بل کے پیسے انہوں نے دیے۔

اداکارہ عروہ حسین نے بھی ایئرپورٹ پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی۔

ایوارڈ نامزدگیوں کی مکمل فہرست یہاں دیکھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں