چپلی کباب بنانا اتنا مشکل نہیں جتنا آپ سمجھتے ہیں
چپلی کباب ایک ایسی ڈش ہے جو شاید سب کو ہی کھانا پسند ہوں گے، چاہے نان کے ساتھ یا پھر دال چاول ہوں، ان سب کے ساتھ ہی چپلی کباب نہایت مزیدار لگتے ہیں۔
لوگ تو روکھے کباب کھانے کے بھی بےحد شوقین ہوتے ہیں۔
البتہ ہر ریسٹورنٹ میں بننے والے چپلی کباب سب کو پسند نہیں آتے اور متعدد خواتین کو ایسا بھی لگتا ہے کہ چپلی کباب گھر میں بنانا شاید بہت زیادہ مشکل ہوگا۔
تاہم اگر آپ کو ریسٹورنٹ کے چپلی کباب پسند نہیں آرہے اور اپنی پسند کے چپلی کباب کھانا چاہتے ہیں تو اس سے اچھا انتخاب کیا ہوگا کہ آپ خود اس ڈش کو تیار کرنا سیکھ لیں؟
یہاں چپلی کباب بنانے کی نہایت آسان ترکیب بیان کی گئی ہے، اس ترکیب کو آزما کر اپنے گھر میں لذیز چپلی کباب تیار کرکے سب کا دل جیت لیں۔
چپلی کباب کی ترکیب:
اجزاء:
گیارہ سے تیرہ کباب بنانے کے لئے
بیف کا قیمہ - ایک پاؤنڈ
گندم کا آٹا - چار کھانے کے چمچ
پیاز کٹا ہوا - ایک عدد درمیانہ
لال مرچ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ
زیرہ- ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ - ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیہ- چار کھانے کے چمچ
نمک- حسب ذائقہ
ہری مرچیں- دو عدد
ثابت دھنیہ کوٹا ہوا - ایک کھانے کا چمچ
انڈا- آدھا
اناردانہ - ایک چائے کا چمچ
تیل- ایک کھانے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر- آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر - کٹے ہوئے، دو عدد درمیانے
تیل- تلنے کے لئے
طریقہ:
تمام اجزاء کو ایک بڑے برتن میں مکس کریں، پھر ہاتھ کی مدد سے گول کباب بنا لیں۔
ہلکے تیل میں فرائی کریں اور گرم نان اور دہی کے ساتھ گھر والوں کے ساتھ پیش کریں۔













لائیو ٹی وی