جاپان کی تاریخ کا طاقتور ترین طوفان 'ہگی بِس'

12 اکتوبر 2019

جاپان کی تاریخ کے طاقتور ترین سمندری طوفان 'ہگی بِس' کے ٹکرانے کے بعد کئی شہروں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

سمندری طوفان کے باعث تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں جاری ہیں جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 60 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق طاقتور ترین طوفان کے باعث رگبی ورلڈ کپ اور فارمولا ون گراں پرکس ریس منسوخ کر دی گئی، دکانیں، فیکٹریاں اور ٹرین نیٹ ورک بھی بند ہیں۔

طوفان کے باعث ایک ہزار 600 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ 2 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

خطرات کے پیش نظر حکام نے طوفان سے متاثرہ شہروں میں احتیاطی ہدایات جاری کر دی ہیں، ساحلی علاقوں سے 8 لاکھ افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے روز مرہ کا سامان اسٹاک کرنے سے مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ طوفان 1958 میں جاپان میں آنے والے طوفان سے بھی زیادہ طاقتور ہو سکتا ہے جس میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاپتا ہوگئے تھے۔

مشرقی ٹوکیو میں سیلابی صورتحال سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا — فوٹو: اے پی
مشرقی ٹوکیو میں سیلابی صورتحال سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا — فوٹو: اے پی
یوکوہاما سے طاقتور طورفان کے ٹکرانے کے بعد شہر کی سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں — فوٹو: رائٹرز
یوکوہاما سے طاقتور طورفان کے ٹکرانے کے بعد شہر کی سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں — فوٹو: رائٹرز
شدید بارش اور طوفان کے بعد سڑک کسی ندی کا منظر پیش کر رہی ہے — فوٹو: رائٹرز
شدید بارش اور طوفان کے بعد سڑک کسی ندی کا منظر پیش کر رہی ہے — فوٹو: رائٹرز
طوفان کے باعث ٹوکیو اسٹیشن سنسان نظر آرہا ہے — فوٹو: اے پی
طوفان کے باعث ٹوکیو اسٹیشن سنسان نظر آرہا ہے — فوٹو: اے پی
مشرقی ٹوکیو میں سیلابی صورتحال سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا — فوٹو: اے ایف پی
مشرقی ٹوکیو میں سیلابی صورتحال سے گھروں کو شدید نقصان پہنچا — فوٹو: اے ایف پی
طوفان کے باعث دو لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں — فوٹو: رائٹرز
طوفان کے باعث دو لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو چکے ہیں — فوٹو: رائٹرز
شدید بارشوں اور طوفان کے بعد سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہو گیا — فوٹو: اے پی
شدید بارشوں اور طوفان کے بعد سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہو گیا — فوٹو: اے پی
ساحلی علاقوں سے 8 لاکھ افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے — فوٹو: اے ایف پی
ساحلی علاقوں سے 8 لاکھ افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے — فوٹو: اے ایف پی
ساحلی علاقوں سے 8 لاکھ افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے — فوٹو: رائٹرز
ساحلی علاقوں سے 8 لاکھ افراد کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے — فوٹو: رائٹرز