انسٹاگرام کی دنیا میں آتے ہی سابق شوہر کو فالو کرلیا

اپ ڈیٹ 17 اکتوبر 2019
اداکارہ نے انسٹا کی دنیا میں قدم رکھتے ہی سابق شوہر کو فالو کیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹا کی دنیا میں قدم رکھتے ہی سابق شوہر کو فالو کیا — فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ اداکارہ جینفر انسٹن اپنے مداحوں سے مزید رابطے میں رہنے کے لیے انسٹاگرام کی دنیا میں بھی داخل ہوچکی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ڈیبیو کرتے ہی اپنے سابق شوہر اداکار و پروڈیوسر جسٹن تھیروکس کو فالو بھی کرلیا۔

جینفر انسٹن اور جسٹن تھیروکس کی شادی 2015 میں ہوئی تھی البتہ 2017 میں ہی ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

جینفر انسٹن نے انسٹاگرام پر پہلی تصویر اپنے قریبی دوستوں اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ شیئر کی، جسے صرف ایک گھنٹے میں لاکھوں کی تعداد میں لائیک کیا گیا۔

50 سالہ اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد مداح فالو کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے 1994 کے کامیاب امریکی ڈرامے 'فرینڈز' میں مرکزی کردار نبھایا تھا، جو آج تک مداحوں کا پسندیدہ ڈراما سمجھا جاتا ہے۔

جینفر انسٹن اس وقت 25 سال کی تھی جب انہوں نے اس ڈرامے میں ریچل گرین نامی نوجوان لڑکی کا کردار نبھایا تھا۔

اس ڈرامے کے 10 سیزنز سامنے آئے جبکہ حال ہی میں اس کی ریلیز کے 25ویں سال بھی مکمل ہوئے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ڈیبیو بھی اس ہی ڈرامے کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ کیا۔

انہوں نے کورٹنی کوکس، لیزا کڈرو، میٹ لیبلیک، میتھیو پیری اور ڈیوڈ سوئمر کے ہمراہ سیلفی شیئر کی۔

ان تمام اداکاروں نے 'فرینڈز' شو میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جینفر انسٹن نے اپنی سیلفی کے ساتھ کیپشن دیا کہ 'اور اب ہم لوگ انسٹاگرام فرینڈز بھی بن گئے'۔

حال ہی میں رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ اس ڈرامے پر فلم بھی بنائی جارہی ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ 'ہمارے پروڈیوسرز ایسا نہیں چاہتے، ہوسکتا ہے فلم بنانے میں مزح آتا ہو، لیکن شاید یہ ایسے ہی ٹھیک ہے جبکہ ہوسکتا ہے اس حوالے سے آگے کچھ ہو بھی جائے'۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ اپنے موبائل کو توڑتے ہوئے نظر آئیں۔

انہوں نے اس ویڈیو کے ساتھ ساتھ مداحوں کا انسٹا پر فالو کرنے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں