• KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C
Live JUI Azadi March

اسلام آباد میں آزادی مارچ، شرکا کی مصروفیات

شائع November 4, 2019 اپ ڈیٹ November 4, 2019 11:26am

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا حکومت مخالف 'آزادی مارچ' وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری ہے اور اس میں شریک افراد اپنے قائد کی کال پر وہاں پوری تیاری کے ساتھ موجود ہیں۔

آزادی مارچ کے شرکا اپنے ساتھ تقریباً تمام ضروریات زندگی لائے ہیں جبکہ کچھ مقامات پر خیمے بھی نظر آئے، جو شرکا کے آرام کیلئے لگائے گئے ہیں۔

شرکا خیمے میں آرام کرتے نظر آئے—فوٹو: اے ایف پی
شرکا خیمے میں آرام کرتے نظر آئے—فوٹو: اے ایف پی

شرکا کی بڑی تعداد نے اپنے اپنے گروپس کی موجودگی میں ناشتہ کیا۔

آزادی مارچ کے شرکا میں کھانا تقسیم کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی
آزادی مارچ کے شرکا میں کھانا تقسیم کیا گیا—فوٹو: اے ایف پی

آزادی مارچ میں شریک لوگ آرام کرنے کے لیے مختلف سامان لائے ہیں جبکہ جن شرکا کو خیمے دستیاب نہیں وہ ٹرک میں بھی آرام کرتے نظر آئے۔

شرکا ٹرک میں رکنے کا مکمل انتظام کرکے لائے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
شرکا ٹرک میں رکنے کا مکمل انتظام کرکے لائے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2026
کارٹون : 15 اپریل 2026