عید میلاد النبیﷺ کا جشن

شائع November 10, 2019 اپ ڈیٹ November 11, 2019

ملک بھر میں 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے جلوس نکالے گئے اور جشن منایا گیا۔

عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

اسلام آباد میں عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس جی سیون سے شروع ہوا جو حبیب مارکیٹ، بلیو ایریا، میلوڈی اور آبپارہ سے ہوتا ہوا دربار سخی شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر اسلام آباد میں بھی عید میلاد النبی کے جلوس کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

کراچی میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس سہ پہر تین بجے نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہوا۔

لاہور اور کراچی میں عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا—فوٹو:اے پی
لاہور اور کراچی میں عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا—فوٹو:اے پی