ارب پتی ماڈل کایلی جینر کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

اپ ڈیٹ 14 نومبر 2019
کایلی جینر کا شمار امریکا کی کامیاب ماڈلز میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ اسکرین شاٹ یوٹیوب
کایلی جینر کا شمار امریکا کی کامیاب ماڈلز میں کیا جاتا ہے — فوٹو/ اسکرین شاٹ یوٹیوب

دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے والی ماڈل و ٹی وی اسٹار 22 سالہ کایلی جینر کو تنگ اور ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

میٹرو کی رپورٹ کے مطابق برینڈن سیبسٹین نامی شخص امریکی ماڈل کایلی جینر کے گھر میں بغیر اجازت داخل ہونے کے بعد دروازے پر زور سے ہاتھ مارتا رہا جبکہ اس دوران چیخ و پکار کے ساتھ اس نے کایلی سے ملنے کا مطالبہ بھی کیا۔

برینڈن سیبسٹین — فوٹو/ اسکرین شاٹ یوٹیوب
برینڈن سیبسٹین — فوٹو/ اسکرین شاٹ یوٹیوب

رپورٹس کے مطابق اس دوران کایلی اپنے گھر میں موجود نہیں تھی، تاہم گھر میں موجود سیکیورٹی نے فوری طور پر پولیس بلائی جس کے بعد اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: کایلی جینر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بننے کے قریب

تفشیش کے بعد برینڈن سیبسٹین کے پاس سے شیشے کا ایک پائپ بھی برآمد ہوا۔

بعدازاں ماڈل کی جانب سے درج کردہ شکایت کے بعد برینڈن سیبسٹین کو ایک سال جیل کی سزا سنائی گئی، اس کے علاوہ اسے کایلی جینر اور ان کی گاڑی سے 100 گز کی دوری پر رہنے کا بھی حکم دیا گیا۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ ماڈل اس واقعے کے بعد بےحد خوفزدہ ہیں، جو اپنی اور اپنی ایک سالہ بیٹی اسٹورمی کی سیکیورٹی کے لیے کافی پریشان ہیں۔

کایلی اپنی ایک سالہ بیٹی اسٹورمی سے بےحد محبت کرتی ہیں — فوٹو/ انسٹاگرام
کایلی اپنی ایک سالہ بیٹی اسٹورمی سے بےحد محبت کرتی ہیں — فوٹو/ انسٹاگرام

کایلی جینر امریکی ماڈل کنڈیل جینر کی بڑی بہن ہیں، وہ اپنے منفرد فیشن اور ماڈلنگ انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں، دنیا بھر کی کم عمر اور نوجوان لڑکیاں ان کے فیشن کو کاپی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ماں بننا دنیا کا بہترین احساس ہے، کایلی جینر

کایلی جینر امریکا کی اداکار فیملی سے تعلق رکھتی ہیں، وہ کارڈیشین سسٹرز کی سوتیلی بہن ہیں، انہوں نے 9 سال کی عمر سے ریئلٹی ٹی وی شو میں شرکت کرنا شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر میں مشہور ہوگئیں۔

کایلی جینر کو امریکی اقتصادی جریدے فوربز نے گزشتہ برس جولائی میں دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی خاتون قرار دیا تھا، اس وقت تک ان کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالر تھی۔

کایلی اور کم سوتیلی بہنیں ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ یوٹیوب
کایلی اور کم سوتیلی بہنیں ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ یوٹیوب

کایلی جینر اس وقت سال میں زیادہ کمائی کرنے والی دوسری شخصیت ہیں، فوربز کے مطابق دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 شخصیات میں پہلے نمبر پر ٹیلر سوئفٹ اور دوسرے نمبر کایلی جینر ہیں۔

کایلی جینر کی سالانہ کمائی 17 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہے یعنی وہ سالانہ پاکستانی 25 ارب روپے کے قریب کماتی ہیں۔

کایلی جینر نہ صرف فیشن کی وجہ سے دنیا بھر کی نوجوان لڑکیوں میں معروف ہیں بلکہ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور انسٹاگرام پر وہ سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔

وہ گزشتہ کئی سالوں سے گلوکار تریوس اسکارٹ کے ساتھ تعلقات میں ہیں — فوٹو/ انسٹاگرام
وہ گزشتہ کئی سالوں سے گلوکار تریوس اسکارٹ کے ساتھ تعلقات میں ہیں — فوٹو/ انسٹاگرام

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں