ثقافتی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب سمیت صوبے کے تمام پریس کلب اور آرٹس کونسل میں تقاریب ہوتی ہیں—فوٹو: غازی حیدری
ثقافتی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب سمیت صوبے کے تمام پریس کلب اور آرٹس کونسل میں تقاریب ہوتی ہیں—فوٹو: غازی حیدری

پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے، جہاں کثیرالثقافتی قومیں رہتی ہیں، اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ثقافت صدیوں کی تاریخ پر محیط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثقافتی عید ’سندھی اجرک ٹوپی ڈے‘

پاکستان میں جہاں دیگر صوبے بھی اپنے ثقافتی دن مناتے ہیں وہیں صوبہ سندھ میں بھی ہرسال دسمبر کے پہلے ہفتے ’ثقافتی دن‘ منایا جاتا ہے، جسے مقامی لوگ اپنی ’ثقافتی عید‘ بھی کہتے ہیں۔

ثقافتی دن کے موقع پر سیاستدانوں نے بھی ثقافتی لباس کے ساتھ تصاویر شیئر کیں—فوٹو: شازیہ مری ٹوئٹر
ثقافتی دن کے موقع پر سیاستدانوں نے بھی ثقافتی لباس کے ساتھ تصاویر شیئر کیں—فوٹو: شازیہ مری ٹوئٹر

سندھی ثقافتی دن کے موقع پر کراچی سے لے کر کشمور تک، کینجھر سے لے کر کارونجھر تک تمام شہر، دیہات اور بستیاں ثقافتی رنگوں میں رنگ جاتی ہیں۔

سینیٹر سسئی پلیجو نے بھی ثقافتی عید پر تصویر شیئر کی—فوٹو: ٹوئٹر
سینیٹر سسئی پلیجو نے بھی ثقافتی عید پر تصویر شیئر کی—فوٹو: ٹوئٹر

سندھی ثقافتی دن کے موقع پر دارالحکومت کراچی، حیدرآباد، میرپوخاص، سکھر، نوابشاہ، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور، دادو، ٹھٹہ، گھوٹکی، اور تھرپارکر سمیت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کے پریس کلب اور آرٹس کونسل سمیت دیگر ثقافتی اداروں میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

شازیہ کریم نے بھی ساتھی سیاستدانوں کے ساتھ تصویر شیئر کی—فوٹو: ٹوئٹر
شازیہ کریم نے بھی ساتھی سیاستدانوں کے ساتھ تصویر شیئر کی—فوٹو: ٹوئٹر

سندھی ثقافتی دن کے موقع پر غیر سرکاری تنظیموں اور سندھی میڈیا ہاؤسز میں بھی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جب کہ سندھی میڈیا ہاؤسز اس دن کو بھرپور جوش سے منانے کے لیے خصوصی اشاعتوں اور پروگراموں کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔

پہلی ہندو خاتون سینیٹر کرشنا کماری نے بھی ثقافتی لباس کے ساتھ تصویر شیئر کی—فوٹو: ٹوئٹر
پہلی ہندو خاتون سینیٹر کرشنا کماری نے بھی ثقافتی لباس کے ساتھ تصویر شیئر کی—فوٹو: ٹوئٹر

سندھی ثقافتی دن کے موقع پر تمام لوگ اپنے ثقافتی لباس پہن کر اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کرتے ہیں، مرد اجرک کے ساتھ ٹوپی اور زیادہ تر سفید لباس پہن کر اپنی ثقافتی عید مناتے ہیں، جب کہ خواتین اجرک سے تیار کپڑوں سمیت دیگر ثقافتی لباس پہن کر اپنی خوشی کا اظہار کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کلچر ڈے: سندھ کی ثقافتی عید

ثقافتی دن کو منانے کی تیاریاں نومبر کے وسط سے شروع ہوجاتی ہیں، جب کہ ثقافتی تقریبات کا آغاز بھی نومبر کے آخر سے شروع ہوجاتا ہے، جو ثقافتی دن کے بعد بھی جاری رہتا ہے۔

ثقافتی دن کے حوالے سے زیادہ تر ’لوک ادب اور موسیقی کے پروگرامات منعقد کیے جاتے ہیں، جب کہ اسکولوں میں بچے ٹیبلوز بھی پیش کرتے ہیں۔

صوبے بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں—فوٹو: غازی حیدری
صوبے بھر میں خصوصی تقاریب منعقد کی گئیں—فوٹو: غازی حیدری

تبصرے (0) بند ہیں