ایرانی قدس فورس کے سربراہ کی ہلاکت: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اپ ڈیٹ 03 جنوری 2020
قدس فورس کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد ایشیا میں اسٹاک میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا 
 — فائل فوٹو: اے ایف پی
قدس فورس کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد ایشیا میں اسٹاک میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

عراق میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایشیا میں اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

امریکی خبررساں ادارے ’اے پی‘ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکی فضائی حملے کے بعد شنگھائی اور ہانگ کانگ میں بینچ مارکس میں کمی، آسٹریلیا اور کچھ جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹس میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ جاپانی مارکیٹوں میں کام بند ہوگیا۔

امریکی آن لائن فاریکس اونڈا کے جیفری ہیلے نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ سرمایہ کاروں میں بڑے پیمانے پر جغرافیائی و سیاسی غیریقینی پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: عراق: امریکی فضائی حملے میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ ہلاک

اس سے قبل رات گئے وال ٹیکنالوجی اسٹاک میں اضافے کے بعد وال اسٹریٹ نئے ریکارڈز پر پہنچ گیا تھا۔

علاوہ ازیں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 3،706.73، ہانگ کانگ کا ہینگ سیکنگ 0.2 فیصد کمی سے 28،482.88 پر پہنچا جبکہ تائیوان اور سنگاپور میں بھی انڈیکس میں کمی آئی۔

دوسری جانب ملائیشیا اور انڈونیشیا کی مارکیٹس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق: پیرا ملٹری دستوں کی مظاہرین سے امریکی سفارتخانے سے نکلنے کی درخواست

ادھر عارضی طور پر تقریبا$ 3 ڈالر کے اضافے کے بعد لندن میں بینٹ آئل کی قیمت بتانے والے برینٹ کروڈ 2.14 ڈالر اضافے کے ساتھ 68.39 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

اس کے علاوہ نیویارک مرسنٹائیل ایکسچینج میں الیکٹرانک ٹریڈنگ میں بینچ مارک یو ایس کروڈ 1.87ڈالراضافے کے ساتھ 63.05 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو کُل 12 سینٹس کمی کے ساتھ 61.18 ڈالر پر بند ہوا تھا۔

علاوہ ازیں برطانوی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبیو ٹی آئی) میں خام تیل 1.68 ڈالر یا 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 62.86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جو یکم مئی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں