رابی پیرزادہ کا مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا آغاز

اپ ڈیٹ 05 جنوری 2020
رابی پیرزادہ نے اکتوبر 2019 میں نجی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا — اسکرین شاٹ
رابی پیرزادہ نے اکتوبر 2019 میں نجی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا — اسکرین شاٹ

سابق گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ برس نومبر میں شوبز کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کرتے ہوئے نئی زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔

گلوکارہ و اداکارہ نے اپنی نامناسب ویڈیوز لیک کیے جانے کے بعد شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور کہا تھا کہ اب وہ واپس انٹرٹینمنٹ دنیا میں نہیں آئیں گی۔

رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے اعلان کے بعد بھی سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جن میں انہوں نے نئی زندگی گزارنے کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ اب وہ باقی زندگی مذہبی تعلیمات کے مطابق گزاریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم اس وقت اداکارہ نے اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں کی تھی لیکن دسمبر 2019 کے آخر میں ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر مذہبی تعلیمات کے حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شروع کردی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

رابی پیرزادہ کی جانب سے مذہبی تعلیمات سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر کئی لوگ ان کے اقدام سے خوش دکھائی دیے اور انہوں نے سابق گلوکارہ کی تعریف کی۔

تازہ ویڈیو میں سابق گلوکارہ کے ساتھ عالم دین کو بھی دیکھا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ
تازہ ویڈیو میں سابق گلوکارہ کے ساتھ عالم دین کو بھی دیکھا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ

اور اب رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ ایک عالم دین کے ساتھ بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت اور اس کا ترجمہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شوبز چھوڑنے کے بعد رابی پیرزادہ کیا کرنے جا رہی ہیں؟

ویڈیو میں رابی پیرزادہ کو اسکارف میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ وہ مختصر ویڈیو میں نہ صرف قرآن پاک کی چند آیات کی تلاوت کرتی دکھائی دیتی ہیں بلکہ وہ ان کا ترجمہ بھی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے نومبر 2019 میں شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا—اسکرین شاٹ
رابی پیرزادہ نے نومبر 2019 میں شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا—اسکرین شاٹ

رابی پیرزادہ نے مذکورہ ویڈیو میں اس بات کی بھی وضاحت کی کہ وہ گزشتہ کئی دن سے سوشل میڈیا پر اسلامی تعلیمات کے حوالے سے ویڈیوز جاری کر رہی ہیں اور اب وہ نئے سال میں باقاعدہ طور پر اسلامی تعلیمات کی ترویج کرتی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: رابی پیرزادہ کا مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان

انہوں نے اپنی ویڈیو میں دیگر مذاہب کا احترام کرنے کا درس بھی دیا اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اب وہ نئے سال میں دین اسلام کی تعلیمات کا درس دیتی دکھائیں دیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر ترجمے کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیوز شیئر کرتی رہیں گی اور وہ ’چھوٹی سی بات‘ کے سلسلے تحت اسلامی تعلیمات کی ویڈیوز شیئر کرتی رہیں گی۔

یہ ویڈیو دیکھیں: رابی پیرزادہ کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

سابق اداکارہ کی جانب سے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے آغاز پر کئی لوگوں نے ان کی تعریف کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

رابی پیرزادہ کی جانب سے مذہبی تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنے پر کئی لوگوں نے ان کی تعریف کی—فوٹو: فیس بک
رابی پیرزادہ کی جانب سے مذہبی تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنے پر کئی لوگوں نے ان کی تعریف کی—فوٹو: فیس بک

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں