ملالہ کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’گل مکئی‘ کا پہلا ٹریلر جاری

اپ ڈیٹ 10 جنوری 2020
فلم 31 جنوری کو ریلیز ہوگی — فوٹو: انسٹاگرام
فلم 31 جنوری کو ریلیز ہوگی — فوٹو: انسٹاگرام

دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’گل مکئی‘ پر 2017 سے کام جاری ہے اور اب آخر کار اس کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

حال ہی میں یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ فلم رواں سال 31 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کے پہلے ٹریلر میں ملالہ کی ابتدائی زندگی کے دنوں اور افغانستان و پاکستان کے قبائلی علاقہ جات میں طالبان کی جنگ کو دکھایا گیا۔

ٹریلر کا آغاز ملالہ کے کردار کی آواز سے ہوا جو اپنا تعارف کرواتی ہیں جبکہ اپنے خاندان سے اپنے تعلق پر روشنی ڈالتی ہیں۔

ٹریلر میں ملالہ اپنے والد سے سوال کرتی نظر آئیں کہ 'طالبانوں کی اسکولوں سے کیا دشمنی ہے؟'

جبکہ کسی نے یہ بھی کہا کہ 'پاکستان کی پریشان حال عوام کو ایک آواز مل گئی اور ہم کو ہماری گل مکئی'۔

’گل مکئی‘ کو بھارتی فلم پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے بنایا گیا ہے، اس کی ہدایات ایوارڈ یافتہ ایرانی نژاد ہدایت کار امجد خان نے دی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’گل مکئی‘ کی ریلیز کا اعلان

’گل مکئی‘ میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کردار نوجوان بھارتی اداکارہ ریم شیخ ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

فلم میں ملالہ یوسف زئی کی والدہ کا کردار اداکارہ دیویا دتا کرتی دکھائی دیں گی۔

فلم میں عطل کلکرنی نوبل انعام یافتہ ملالہ کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ جہاں اس ٹریلر میں ملالہ کے والد کے کردار پر فوکس رہا وہیں 2018 میں سامنے آئے ٹیزر میں ملالہ کی والدہ کے کردار کو پیش کیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Murad Jan 10, 2020 02:54pm
Actors needed a lot of work on their Urdu pronunciation. They appear to be speaking Hindi.