اکثر خواتین کو ایسا لگتا ہے کہ چکن ہانڈی گھر میں بنانا آسان نہیں اور اگر گھر میں بنائی جائے تو یہ اتنی لزیز نہیں بنے گی جتنی کہ باہر ریسٹورنٹس میں بنتی ہے۔

لیکن اگر اسی چکن ہانڈی کو ایک اچھی اور آسان ترکیب کے ساتھ گھر میں بنایا جائے تو یقیناً یہ ریسٹورنٹس سے زیادہ مزیدار بنیں گی۔

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ مٹکے میں بننے والے پکوانوں کا ذائقہ کچھ منفرد ہوتا ہے جو کھانوں کو ایک الگ سا مزح دیتا ہے۔

یہاں ریسٹورنٹ اسٹائل کی چکن ہانڈی مٹکے میں بنانے کی نہایت آسان ترکیب شیئر کی جارہی ہے۔

اسے اپنے باورچی خانے میں ضرور بنانے کی کوشش کریں اور گھر والوں کا دل جیت لیں۔

اجزا:

پیاز: 3 عدد

ٹماٹر: باریک کٹے ہوئے 3 عدد

بڑی الائچی: ایک

چھوٹی الائچی: 2 سے 3 عدد

ثابت کالی مرچ : 5 سے 6 عدد

تیز پات: 2 عدد

لال مرچ: 4 سے 5

نمک: حسب ذائقہ

ادرک لہسن پیسٹ: ڈیڑھ کھانے کے چمچ

اجوائن: ½ چائے کے چمچ

لال مرچ پاؤڈر: حسب ذائقہ

ہلدی پاؤڈر: ½ کھانے کے چمچ

دھنیہ پاؤڈر: ڈیڑھ کھانے کے چمچ

کشمیری لال مرچ: ایک کھانے کا چمچ

ہری مرچ: 3 سے 4

کاجو: 5 سے 6

دہی: پھٹا ہوا ایک کپ

چکن: آدھا کلو

تیل: آدھا کپ

کریم: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر: ڈیڑھ چائے کا چمچ

ترکیب:

پیالے میں پیاز کو گرائنڈ کی مدد سے پیس لیں، ٹماٹر، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، ثابت کالی مرچ، تیز پات، سوکھی لال مرچ، نمک، ادرک لہسن پیسٹ، اجوائن، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیہ پاؤڈر، کشمیری لال مرچ، ہری مرچ، کاجو اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

چکن ڈال کر پھر سے اچھی طرح مکس کریں اور 30 منٹ کے لیے میرینیٹ ہونے دیں۔

اس کے بعد ہانڈی میں تیل ڈالیں اور میرینیٹ ہوئی چکن شامل کریں اور 4 سے 5 منٹ کے لیے پکا لیں۔

بعدازاں ہانڈی کو ڈھک دیں اور آٹے سے سیل کردیں اور 30 سے 40 منٹ کے لیے پکنے دیں۔

چولھا بند کردیں اور اس میں کریم اچھی طرح مکس کرلیں۔

ہانڈی کو پھر سے آنچ پر رکھیں، گرم مصالحہ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں، ڈھک کر 4 سے 5 منٹ کے لیے پکالیں۔

آخر میں ہری مرچوں کے ساتھ سجاوٹ کرکے گرما گرم نان کے ساتھ گرم والوں کے سامنے پیش کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں