پاکستان کے نامور اداکار عفان وحید کئی بہترین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب سینما اسکرینز پر بھی جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔

ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے اداکار عفان وحید نے انکشاف کیا کہ وہ 'مستانی' نامی فلم کے ساتھ سینما اسکرینز پر ڈیبیو کرتے نظر آئیں گے۔

عفان وحید کا کہنا تھا کہ 'پروڈیوسرز نے مجھ سے رابطہ کیا، جس کے بعد میں نے اس فلم کا اسکرپٹ پڑھا، میں اپنا ڈراما کیریئر عام سی کہانیوں پر کام کر کے خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا'۔

مزید پڑھیں: عفان وحید نے پہلی بار طلاق کے بارے میں سب کچھ بتادیا

اس فلم کے ساتھ ڈیبیو کرنے کے حوالے سے عفان وحید کا کہنا تھا کہ 'میں نے اس پروجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیوں کہ مجھے اس کی کہانی بہترین لگی، لیکن یہ کردار میرے لیے تھوڑا مشکل ضرور ہوگا'۔

فلم کے مرکزی کرداروں کے حوالے سے عفان وحید کا کہنا تھا کہ 'میرا کردار ایک عام سے لڑکے کا ہے جو کافی نرم دل ہے، اسے عالیہ نامی ایک ایسی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے جو اس سے بالکل مختلف ہوتی ہے، فلم کی کہانی ان دونوں کے رشتے پر بنی ہے'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار کے مطابق اس فلم کی کہانی تجسس اور کامیڈی پر مبنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’غلطی‘ میں کئی چہرے رکھنے والے ہیرو کا کردار ادا کر رہا ہوں، عفان وحید

فلم 'مستانی' کی ہدایات عثمان رضوی دے رہے ہیں جنہوں نے فلم کا اسکرپٹ بھی تحریر کیا۔

عفان وحید کا مزید کہنا تھا کہ 'فلم پر کام کرنے کا میرا اب تک کا تجربہ کافی اچھا رہا، ایمانداری سے بات کروں تو میں پہلی کافی نروس تھا کیوں کہ یہ میری پہلی فلم ہے، لیکن اب مجھے مزہ آرہا ہے'۔

اداکار کے مطابق فلم کو رواں سال عید الفطر تک ریلیز کرنے کا ارادہ کیا جارہا ہے تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تبصرے (0) بند ہیں