جیکٹ، پتلون یا کسی بھی لباس میں اگر زپ خراب ہوجائے تو آپ کو معلوم ہے کہ اس کو ٹھیک کرنا آسان نہیں ہوتا بلکہ اکثر تو اس کپڑے کا استعمال ہی چھوڑنا پڑتا ہے۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے کے ایک کانٹے (فورک) سے آپ اس خراب زپ کو ٹھیک کرسکتے ہیں؟

کم از کم ایک ٹوئٹر پوسٹ میں تو یہی دعویٰ سامنے آیا جس میں ایک مختصر ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ کام کیسے ممکن ہے۔

اب وہ ویڈیو تو ٹوئٹر سے ڈیلیٹ ہوچکی ہے مگر یوٹیوب پر بھی مختلف لوگوں نے اسے پوسٹ کیا ہے، یہاں تک کہ معروف ہولی وڈ اداکار ریان رینولڈز نے بھی اس ٹوئٹ (جو اب ڈیلیٹ ہوچکی ہے) کو بھی ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا 'میں پوری زندگی اس کا انتظار کرتا رہا ہوں'۔

14 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک نامعلوم فرد ایک جیکٹ سے نکل جانے والے زیپر کو فورک کے درمیان کانٹوں کے اوپری سرے میں پھنسا دیتا ہے۔

اس کے بعد اسے جیکٹ میں واپس لگا دیتا ہے۔

اب یہ حل کس حد تک کارآمد ہے وہ کہنا تو مشکل ہے مگر مختلف ٹوئٹر صارفین کے خیال میں یہ مختصر المدت حل ہے۔

تاہم یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ فوری طور پر کچھ سمجھ نہ آئے تو اس کو آزما کر دیکھا جاسکتا ہے جو نیچے ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں