کچن میں کھانا پکانے کے لیے متعدد برتنوں یا ٹولز کا استعمال ہوتا ہے اور اکثر ان کے اندر کچھ طریقہ استعمال چھپے ہوتے ہیں۔

جس کی ایک بڑی مثال پین یا یوں کہہ لیں کہ فرائی پین کے ہینڈل میں بنا سوراخ ہوتا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ پین کے ہینڈل میں وہ سوراخ کیوں ہوتا ہے اور کس طرح مددگار ثابت ہوسکتا ہے؟َ

مزید پڑھیں : پکوڑے بنانے کے 5 نئے انداز

درحقیقت وہ ہینڈل صرف برتن کو اٹھانے کے لیے ہی مدد نہیں دیتا بلکہ اس سوراخ کا ایک اہم مقصد بھی ہے۔

اگر آپ کو معلوم نہیں تو جان لیں کہ وہ سوراخ پین میں پکائے جانے والے کھانے کے لیے استعمال ہونے والے چمچ کو رکھنے کے لیے دیا گیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان میں شوق سے کھائی جانے والی پھینی کہاں سے آئی؟

جی ہاں واقعی کسی دوسری پلیٹ یا کچن کاﺅنٹر کو گندا کرنے کی بجائے آپ بس اسے پین کے اس سوراخ پر ٹکا دیں کونکہ وہ ہوتا ہی اسی مقصد کے لیے ہے۔

اس طرح اگر آپ پلاسٹک کے چمچ کو استعمال کررہے ہیں تو اسے پین کے اندر یا سائیڈ مین رکھنے کی ضرورت بھی نہیں پڑتی جس سے اس کے پگھلنے کا خطرہ ہوتا ہے اور ہاں کچن میں بھی پلاسٹک جلنے کی ناگوار بو پھیل جاتی ہے۔

تو کیا آپ کو فرائی پین کے ہینڈل پر بنے اس سوراخ کے مقصد کا علم تھا؟ نیچے کمنٹس میں بتانا مت بھولیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

mehran ali Jun 04, 2017 10:09pm
nai
mehran ali Jun 04, 2017 10:09pm
bilkul nai