• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am

شمعون عباسی اور عائشہ عمر کی ’ڈھائی چال‘

شائع February 14, 2020
فلم کو رواں برس ہی ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: فیس بک / انسٹاگرام
فلم کو رواں برس ہی ریلیز کیا جائے گا—فوٹو: فیس بک / انسٹاگرام

گزشتہ سال یہ خبریں آئی تھیں کہ جلد ہی عائشہ عمر اور شمعون عباسی آنے والی کرائم تھرلر فلم ’ڈھائی چال‘ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے اور بعد ازاں دونوں اداکاروں نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ دونوں ہی فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

اور اب ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں نہ صرف شمعون عباسی کو منفی کردار میں دکھایا گیا ہے بلکہ اس میں عائشہ عمر کی بھی جھلک دکھائی گئی ہے۔

تقریبا سوا ایک منٹ دورانیے کے ٹیزر سے فلم کی کہانی سمجھنا تو مشکل ہے تاہم ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم کی کہانی مارچ 2016 میں پاکستان کے حساس اداروں کی جانب سے صوبہ بلوچستان سے گرفتار کیے گئے بھارتی ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے گرد گھومتی ہے۔

شمعون عباسی بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے روپ میں دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ
شمعون عباسی بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے روپ میں دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ

اس بات کی تصدیق عائشہ عمر اور شمعون عباسی بھی ماضی میں کر چکے ہیں کہ فلم کی کہانی کلبھوشن یادیو کی پاکستانی اداروں کے ہاتھوں گرفتاری اور اس کی جانب سے پاکستان میں کئے گئے جرائم کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں جہاں پاکستانی اداروں کی کامیاب آپریشن کو دکھایا گیا ہے وہیں فلم میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پڑوسی ملک بھارت اپنے ناپاک عزائم کے ساتھ پاکستان میں مداخلت کی کوشش کرتا ہے تاہم ہر بار اسے شکست اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمعون عباسی ’را‘ ایجنٹ اور عائشہ عمر صحافی بننے کو تیار

فلم میں عائشہ عمر ایک صحافی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جو کہ پاکستان کے پسماندہ ترین صوبے بلوچستان کا اچھا چہرہ میڈیا میں سامنے لانے کی کوشش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

فلم کے ٹیزر سے عندیہ ہوتا ہے کہ نہ صرف شائقین کو ایک بہترین کرائم تھرلر کی سچی کہانی پردے پر دیکھنے کو ملے گی بلکہ وہ اس فلم کے ذریعے بلوچستان کے خوبصورت علاقے بھی دیکھ سکیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

’ڈھائی چال‘ کی شوٹنگ صوبہ بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی کی گئی ہے تاہم زیادہ تر شوٹنگ بلوچستان کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کلبھوشن یادیو کون ہے؟

’ڈھائی چال‘ کی کہانی فائزہ چوہدری نے لکھی ہے جب کہ تیمور شیرازی نے اس فلم کی ہدایات دی ہیں۔

فلم میں شمعون عباسی اور عائشہ عمر کے علاوہ بھی دیگر شہرت یافتہ اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے، فلم کی دیگر کاسٹ میں عدنان شاہ ٹپو، رشید ناز، سلیم معراج، ہمایوں اشرف، پاکیزہ خان اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

اگرچہ فلم کی ٹیم نے اس کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ’ڈھائی چال‘ کو رواں برس کے وسط تک ریلیز کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024