• KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm

فاطمہ سہیل سے خلع کے بعد محسن عباس نے پہلی فلم سائن کرلی

شائع February 14, 2020
ادارکار نے سوشل میڈیا پر اس خبر کو شیئر کیا—فوٹو: انسٹاگرام
ادارکار نے سوشل میڈیا پر اس خبر کو شیئر کیا—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکار محسن عباس حیدر نے سابق اہلیہ فاطمہ سہیل سے خلع کے بعد اپنے کیریئر کی چھٹی فلم سائن کرلی۔

محسن عباس حیدر کی نئی فلم کا نام ’ونس اپون اے ٹائم ان کراچی‘ ہے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ نوشین شاہ کام کرتی نظر آئیں گی۔

اداکار نے ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خود اس خبر کو مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس فلم کی ہدایات ابو علیحہ دیں گے جبکہ اس کی کہانی علی موئن نے تحریر کی ہے۔

خیال رہے کہ سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے گزشتہ سال جولائی میں محسن عباس پر جنسی تشدد کرنے اور دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد محسن عباس کے کیریئر کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا۔

جہاں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں نجی ٹی وی چینل پر شو 'مذاق رات' سے بھی انہیں ہاتھ دھونا پڑا جبکہ ان الزامات کے بعد وہ کسی پروجیکٹ میں کام کرتے ہوئے بھی نظر نہیں آئے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم اداکار و گلوکار نے حال ہی میں اپنا گانا ’روح‘ بھی سوشل میڈیا پر ریلیز کیا تھا جسے ملا جلا ردعمل موصول ہوا تھا۔

واضح رہے کہ فاطمہ سہیل نے فیس بک پر ایک پوسٹ کے ذریعے محسن عباس حیدر پر جنسی تشدد کرنے اور شادی شدہ ہونے کے باوجود نازش جہانگیر نامی ماڈل سے تعلقات رکھنے کا الزام لگایا تھا اور محسن کے خلاف مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں فاطمہ سہیل نے محسن عباس سے خلع لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور کے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

جس کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں لاہور کی فیملی کورٹ نے محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024