• KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm
  • KHI: Maghrib 6:07pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:33pm Isha 6:53pm
  • ISB: Maghrib 5:36pm Isha 6:59pm

’سانپ اور اژدھے‘ رکھنے کے کیس میں رابی پیرزادہ بری

شائع February 14, 2020
رابی پیرزادہ نے کیس ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام
رابی پیرزادہ نے کیس ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ برس کے آخر میں شوبز کو خیرباد کہہ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی مقامی عدالت نے غیر قانونی طور پر ’سانپ اور اژدھے‘ رکھنے کے کیس میں بری کردیا۔

پنجاب کے محکمہ جنگلی حیات و تحفظ نے ستمبر 2019 میں رابی پیرزادہ کے خلاف ’سانپ، مگر مچھ اور اژدھوں‘ کو غیر قانونی طور پر گھر میں رکھنے کے الزام میں قانونی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف نے یہ کارروائی اس وقت شروع کی تھی جب رابی پیرزادہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اپنے ہی گھر میں ’سانپ، مگر مچھ اور اژھوں‘ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے رابی پیرزادہ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی اجازت بھی مانگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’سانپ اور اژدھے‘ ساتھ رکھنے پر رابی پیرزادہ پر جیل کی تلوار لٹکنے لگی

عدالت نے محکمہ وائلڈ لائف کو رابی پیرزادہ کے خلاف کارروائی کی اجازت دیتے ہوئے ان کے گھر کی تلاشی کے وارنٹ جاری کرنے سمیت ان کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے تھے جس کے بعد اداکارہ نے اس کیس میں اپنے دفاع کے لیے وکلا کی خدمات حاصل کی تھیں۔

اگر ان پر جرم ثابت ہوجاتا تو انہیں جیل کی سزا ہوسکتی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اگر ان پر جرم ثابت ہوجاتا تو انہیں جیل کی سزا ہوسکتی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

رابی پیرزادہ نے حسن خالد رانجھا کی خدمات حاصل کی تھیں جنہوں نے گزشتہ روز عدالت کو بتایا کہ ان کی مؤکلہ کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف نے جھوٹا مقدمہ دائر کیا۔

ڈان اخبار کے مطابق رابی پیرزادہ کے خلاف غیر قانونی طور پر گھر میں جانور رکھنے کے کیس کی سماعت ماڈل ٹاؤن کورٹ میں ہوئی جہاں سابق گلوکارہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کی مؤکلہ نے کوئی بھی غیر قانونی کام نہیں کیا اور ان کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنا پر مقدمہ دائر کیا گیا۔

سماعت کے موقع پر رابی پیرزادہ برقع پہن کر عدالت میں پیش ہوئیں—اسکرین شاٹ
سماعت کے موقع پر رابی پیرزادہ برقع پہن کر عدالت میں پیش ہوئیں—اسکرین شاٹ

رابی پیرزادہ کے وکیل نے عدالت سے اپنی مؤکلہ کے خلاف کیس خارج کرنے کی اپیل کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

سماعت کرنے والے جج حارث صدیقی نے رابی پیرزادہ کے وکیل کی درخواست قبول کرتے ہوئے سابق گلوکارہ کو کیس سے بری کردیا۔

مزید پڑھیں: وائلڈ لائف والے 'نریندر مودی کے دوست' ہیں، رابی پیرزادہ

کیس کی سماعت کے موقع پر رابی پیرزادہ بھی عدالت میں موجود تھیں جنہوں نے اپنے حق میں فیصلہ آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

عدالت میں پیشی کے وقت رابی پیرزادہ نے برقع پہن رکھا تھا اور وہ مطمئن دکھائی دیں جب کہ سماعت ختم ہونے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے کام کریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ محکمے کے ساتھ مل کر جانوروں کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ اس کیس کے چند ہفتے بعد رابی پیرزادہ نے شوبز کو خیرباد کہہ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا شروع کی تھی، سابق گلوکارہ نے اس وقت شوبز کو خیرباد کہا تھا جب کہ 2019 کے اواخر میں ان کی نامناسب ویڈیوز لیک ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانپ رکھنے کا کیس: رابی پیرزادہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویڈیوز لیک ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا آغاز کیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اسلامی مقدس مقامات کی پینٹنگز شیئر کرنے سمیت حمد و نعت کی ویڈیوز بھی شیئر کرنا شروع کردی تھیں جب کہ حال ہی میں انہوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔

رابی پیرزادہ نے 2 ہفتے قبل عمرے کی سعادت بھی حاصل کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
رابی پیرزادہ نے 2 ہفتے قبل عمرے کی سعادت بھی حاصل کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024