ملتان میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے رنگ

شائع February 26, 2020 اپ ڈیٹ February 27, 2020

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 12 سال کے طویل عرصے بعد بین الاقوامی سطح کی کرکٹ کی رونقیں بحال ہوئیں جہاں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے دوسرے مرحلے کا میچ کھیلا گیا۔

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور سہیل تنویر نے زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد عرفان اور محمد الیاس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ان کا ساتھ دیا اور ٹیم کو ٹورنامنٹ میں دوسری فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پشاور زلمی کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس میں حیدر علی کے 47 رنز بھی شامل تھے، نوجوان بلے باز کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، ڈوسن 22 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز تھے لیکن یہ اننگز ٹیم کو جیت دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔

ملتان سلطانز نے آسان ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں حاصل کرلیا، رلی روسو نے ناقابل شکست 49 اور خوشدل شاہ نے 43 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، سہیل تنویر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی جو پی ایس ایل میں ان کی دوسری کامیابی ہے—فوٹو:اے ایف پی
ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی جو پی ایس ایل میں ان کی دوسری کامیابی ہے—فوٹو:اے ایف پی