اوپو نے دنیا کا پہلا 44 میگا پکسل سیلفی کیمرے والا فون رینو 3 پرو متعارف کرادیا ہے۔

خیال رہے کہ اوپو نے دسمبر 2019 میں چین میں رینو 3 سیریز کے فونز متعارف کرائے تھے جس میں رینو 3 پرو فون میں 5 جی سپورٹ دی گئی تھی۔

مگر اب اس کمپنی نے 5 جی سپورٹ سے محروم رینو 3 پرو فونز کو عالمی سطح پر پیش کیا ہے جس میں ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اس فون میں حال ہی میں متعارف کرائے جانے والے میڈیا ٹیک ہیلیو پی 95 پراسیسر، اوکٹا کور سی پی یو اور 2 کورٹیکس اے 75 کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس فون میں 8 جی بی ریم، 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اوپو رینو 3 پرو 6.5 انچ کے سپرامولیڈ ڈسپلے 20:9 ریشو، فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

بیک سے اس کا ڈیزائن رینو 3 پرو فائیو جی جیسا ہی ہے مگر اس فورجی ڈیوائس میں مین کیمرا 64 جی بی کا ہے جبکہ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 2 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل مونوکروم ڈیپتھ سنسر کیمرا بھی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا فون ہے جس میں 44 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا بھی موجود ہے۔

اوپو کو فاسٹ چارجنگ کے حوالے سے جانا جاتا ہے اور اوپو رینو 3 پرو میں 4025 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ وی او او سی فلیش چارج 4.0 ٹیکنالوجی کے ساتھ دی گئی ہے۔

اس فون میں کمپنی نے اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 7 سے کیا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اس فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 415 ڈالرز (64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 455 ڈالرز (70 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا، جو پہلے بھارت اور پھر دیگر ممالک میں دستیاب ہوں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں