کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2020

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2020 کے 15ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 6 پوائنٹس حاصل کر کے ٹیبل پر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو زلمی کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار ہوئی تاہم شعیب ملک نے ٹیم کو سنبھالا اور 151رنز تک پہنچایا۔

پشاور زلمی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، شعیب ملک نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے جبکہ کراچی کنگز کے محمد عامر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی سمیٹی، بابر اعظم نے ناقابل شکست 70 رنز بنائے۔

محمد عامر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

محمد عامر نے 4 وکٹیں حاصل کیں جس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:اے ایف پی

محمد عامر نے زلمی کے حیدر علی کی وکٹیں اڑادیں — فوٹو:اے ایف پی

شعیب ملک نے زلمی کے اسکور کو 151 رنز تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا — فوٹو:اے ایف پی

لیونگسٹن اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ میں 47 رنز کا اضافہ کیا—فوٹو:اے ایف پی

کراچی کنگز نے عمید آصف کی جگہ عامر یامین کو جگہ دی جنہوں نے کامران اکمل کی وکٹ حاصل کی—فوٹو:اے ایف پی

لیوس گریگری نے 25 رنز کا اضافہ کیا — فوٹو:اے ایف پی

کراچی کنگز نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی — فوٹو:اے ایف پی

یاسر شاہ کو زلمی کی نمائندگی کا موقع ملا اور انہوں نے 2 وکٹیں بھی حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی

بابراعظم نے کراچی کنگز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

حسن علی نے کراچی کے شرجیل خان کو پہلے ہی اوور میں آؤٹ کیا—فوٹو:اے ایف پی

الیکس ہیلز اور بابراعظم نے 101 رنز کی شان دار شراکت قائم کی—فوٹو:اے ایف پی

وہاب ریاض کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کا کپتان بنایا گیا —فوٹو:اے ایف پی

الیکس ہیلز ایک رن کے فرق سے نصف سنچری نہ بناسکے—فوٹو:اے ایف پی

بابر اعظم نے ناقابل شکست 70 رنز بنائے — فوٹو:اے ایف پی