چیز شامی کباب کھانا پسند کریں گے؟
چاہے کوئی دعوت ہو یا باہر کھانا کھانے کا ارادہ کیا جارہا ہو، دسترخوان پر موجود تمام پکوانوں میں ایک کباب ضرور شامل ہوتے ہیں۔
کباب ایک ایسی ڈش ہے جو بچے بڑے سب ہی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔
ویسے تو کئی قسم کے کباب گھروں میں تیار کیے جاتے ہیں لیکن یہاں مزیدار چیز شامی کباب کی نہایت آسان ترکیب بیان کی جارہی ہے۔
یہ کباب شاید ہی کسی ریسٹورنٹ میں بنائے جاتے ہوں گے اور عام طور پر گھر میں بھی کم ہی خواتین اس قسم کے کباب گھر والوں کے سامنے پیش کرتی ہیں۔
اس لیے اس ترکیب کو آزمائیں اور نئے انداز کے شامی کباب اپنے گھر میں بنائیں۔
اجزا:
چنے کی دال
چکن بون لیس آدھا کلو
چکن ڈرم اسٹکس آدھا کلو
پانی 3 کپ
لہسن 14 سے 15 جوا
ثابت لال مرچ 14 سے 15 عدد
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
زیرہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ثابت دھنیہ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
ادرک 2 ٹکڑے
نمک حسب ضرورت
چیڈر چیز 4 کپ
موزریلا چیز 4 کپ
پودینہ
ہرا دھنیہ
ہری مرچ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
تلی ہوئی پیاز آدھا کپ
گرم مصالحہ آدھا کھانے کا چمچ
لونگ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
انڈے 2 عدد
تیل تلنے کے لیے
ترکیب:
ایک پتیلی میں چنے کی دال، چکن بون لیس، چکن ڈرم اسٹکس، پانی، لہسن، ثابت لال مرچ، ہلدی پاؤڈر، زیرہ، ثابت دھنیہ، کالی مرچ، ادرک اور نمک ڈاک کر اچھی طرح مکس کریں اور ابال آنے تک ڈھک دیں، درمیانی آنچ پر گلنے دیں اور سوکھ جانے تک 30 منٹ کے لیے پکا لیں، پھر ٹھنڈا کرلیں۔
پیالے میں چیڈر چیز، موزریلا چیز، پودینہ، ہرا دھنیہ، ہری مرچ اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور سائڈ پر رکھ دیں۔
چکن ڈرم اسٹکس سے گوشت الگ کرکے ہڈیاں پھینک دیں، چاپر میں چکن، دال، تلی ہوئی پیاز، پودینہ، ہرا دھنیہ، ہری مرچ، گرم مصالحہ اور لونگ ڈال کر اچھی طرح چاپ کرلیں۔
ہاتھوں میں ہلکہ سا تیل لگائیں، پھر چاپ ہوئے اس مواد کو ہاتھوں میں پھیلا کر بیچ میں چیز رکھیں اور کباب کی شکل دیں دے۔
شامی کباب کو انڈے میں ڈپ کریں اور فرائے پین میں گرم تیل پر تل لیں۔
ایک ماہ تک یہ کباب فریز بھی کیے جاسکتے ہیں۔












لائیو ٹی وی