• KHI: Sunny 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C
  • KHI: Sunny 27.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 26.6°C
  • ISB: Partly Cloudy 27.9°C

اداکارہ یمنیٰ زیدی شاعرہ بھی بن گئیں

شائع March 10, 2020 اپ ڈیٹ March 10, 2020 08:07pm
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکاری کے علاوہ ان میں ایک اور ٹیلنٹ بھی موجود ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شاعری کرتی نظر آئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ویڈیو میں جو غزل وہ پڑھ رہی تھیں وہ انہوں نے خود ہی تحریر کی۔

یمنیٰ زیدی نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ایک گھنٹہ کافی کریٹو رہا‘۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے اپنی غزل مداحوں کو سنائی اور ان کے اس انداز کو مداحوں نے بے حد پسند بھی کیا۔

خیال رہے کہ یمنیٰ زیدی پاکستان کے کئی کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

ان ڈراموں میں ’عشق زہ نصیب‘، ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘، ’انکار‘، ’تھکن‘ اور ’دل کیا کرے‘ شامل ہیں۔

گزشتہ سال اداکارہ کو اپنے ڈرامے ’ڈر سی جاتی ہے صلہ‘ کے لیے ہم ایوارڈز کے دوران بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026