ایران میں ایک روز میں سب سے زیادہ 147 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 135 ہوگئی۔

ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی کا کہنا تھا کہ مذکورہ ہلاکتیں رواں برس فروری کے وسط میں کورونا کے پہلے کیس رپورٹ ہونے کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہزار 361 تک جا پہنچی تھی۔

حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی دن سے عوام کو واضح معلومات فراہم کی اور بر وقت درست اقدامات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق معلومات ملتے ہی عوام میں اس کا اعلان کیا اور اقدامات کے تحت پابندیاں عائد کرنا شروع کردیں۔

تفصیل یہاں پڑھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں