• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

انٹر بینک میں ڈالر 162.5 روپے پر پہنچ گیا

شائع March 25, 2020
گزشتہ دو ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 8.25 روپے (5.35 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے — فائل فوٹو / ڈان
گزشتہ دو ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 8.25 روپے (5.35 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے — فائل فوٹو / ڈان

کورونا وائرس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں جہاں جزوی و مکمل لاک ڈاؤن ہے تو وہیں انٹر بینک میں ڈالر ساڑھے 3 روپے کی چھلانگ لگا کر 162 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک ڈالر کی قدر 159 روپے تھی جس میں بدھ کے روز 2.22 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ڈالر کی قدر میں بڑا اضافہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اس کے باعث کاروبار میں تعطل کی وجہ سے شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کرنے کے ایک روز بعد ہی سامنے آگیا۔

مرکزی بینک کی زری پالیسی کمیٹی کے 17 مارچ کے اجلاس میں بھی شرح سود میں 75 بیسز پوائنٹس یعنی صفر اعشاریہ 75 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا، یوں ایک ہفتے میں شرح سود میں 2.25 فیصد کمی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر 158 روپے 60 پیسے تک پہنچ گئی

ایکسچینج کمپنیز ایسویس ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل ظفر پراچا نے کہا کہ 'شرح سود میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں بالخصوص غیر ملکیوں نے مارکیٹ کے ٹریژری بلز سے سرمایہ نکالنا شروع کردیا، جس سے ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے'۔

واضح رہے کہ تقریباً نصف سال تک استحکام کے بعد کرنسی مارکیٹ میں 10 مارچ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور اسی دن روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 3.65 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ دو ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 8.25 روپے (5.35 فیصد) کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 154.25 روپے سے 162.5 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب لاک ڈاؤن کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی کوئی خرید و فروخت نہیں ہوئی۔

تاہم ایک روز قبل ایکسچینج کمپنیوں کے محمود پیمانے پر آپریشنز کے باوجود اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 160 روپے تھی۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024