• KHI: Sunny 24.1°C
  • LHR: Cloudy 24.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C
  • KHI: Sunny 24.1°C
  • LHR: Cloudy 24.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.6°C
Live Covid 2019

کورونا وائرس: اسلام آباد، گلگت، آزاد کشمیر میں نئے کیسز

شائع April 2, 2020 اپ ڈیٹ April 2, 2020 01:01pm

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مزید 8 کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد وہاں تعداد 62 ہوگئی ہے۔

ادھر گلگت بلتستان میں بھی متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور وہاں 3 نئے کیسز کے بعد تعداد 187 تک جاپہنچی۔

مزید برآں آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسز دیکھنے میں آئے۔

اگرچہ ابھی تک آزاد کشمیر اس وائرس سے سب سے کم متاثر ہوا ہے تاہم نئے کیسز آنےکے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 6 سے بڑھ کر 9 ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2026
کارٹون : 15 اپریل 2026