وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کے لیے مراعات کا اعلان کیا ہے جو درج ذیل ہیں:

  • تعمیراتی شعبے میں رواں سال سرمایہ کاری کرنے والے افراد سے ان کا ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا۔
  • کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے ٹیکس ریٹ فکسڈ ہو گا اور کنسٹرکٹرز سے فی مربع گز یا مربع فٹ ٹیکس لیا جائے گا۔
  • نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں غریبوں کے لیے گھر تعمیر کرنے والوں کو مقرر کردہ ٹیکس کا صرف 10 فیصد ادا کرنا ہوگا۔
  • سیمنٹ اور سٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
  • صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے تعمیراتی شعبے پر سیلز ٹیکس میں کمی لائی جائے گی۔
  • گھر فروخت کرنے والے افراد سے کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لیا جائے گا
  • نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
  • تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دیا جائے گا۔
  • شعبے میں تعاون کے لیے کنسٹرکشن انڈسٹری ڈویلپمنٹ بورڈ تشکیل دیا جائے گا

تبصرے (0) بند ہیں