ویڈیو شیئرنگ ایپ 'ٹک ٹاک' سے مشہور ہونے والی متنازع اسٹار حریم شاہ اب تک کئی نامور سیاست دانوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا چکی ہیں تاہم اب انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں اس خواہش کا اظہار کیا.

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

انہوں نے لکھا کہ ’ہیلو ڈونلڈ ٹرمپ، میں ایک ٹک ٹاک اسٹار ہوں، میرا تعلق پاکستان سے ہے، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟‘

امریکی صدر نے تو حریم شاہ کی اس ٹوئٹ کا جواب نہیں دیا البتہ صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مہربانی کرکے آپ پاکستان کا نام نہ لیا کریں‘

علی حسن نامی صارف نے لکھا کہ ’ایک جوکر دوسرے جوکر کو مدعو کر رہا ہے‘۔

ایک صارف نے حریم شاہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو میسج کردیا۔

جبکہ عالیہ نامی صارف نے حریم شاہ کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا وائرس کے ساتھ ہی ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنالیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ نے ٹوئٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ایک نامور چینل کی جانب سے انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’ایک معروف ٹی وی چینل نے مجھ سے رابطہ کیا اور سال 2020 کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کی آفر دی ہے، کیا آپ مجھے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں؟‘

واضح رہے کہ حریم شاہ، جنہیں انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین فالو کر رہے ہیں، کئی نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'مجمع میں لوگوں نے نامناسب انداز میں ہاتھ لگایا'

انہیں مقبولیت اس وقت ملی جب رواں سال ان کی ایک ویڈیو پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ سامنے آئی۔

بعد ازاں حریم شاہ اور ان کی دوست صندل خٹک خبروں میں اس وقت سامنے آئیں جب معروف اینکر مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر اپنے نجی جہاز میں بغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام عائد کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس کے بعد حریم شاہ کی دفتر خارجہ اور اعلیٰ سطح اجلاس کے لیے مختص کمرے میں بھی ویڈیوز سامنے آئیں، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جس کے بعد حریم شاہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھنے پر معافی بھی مانگی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں