• KHI: Partly Cloudy 23.8°C
  • LHR: Cloudy 24.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 23.8°C
  • LHR: Cloudy 24.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 18.4°C
Live Covid 2019

اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں نئے کیسز

شائع April 15, 2020 اپ ڈیٹ April 15, 2020 10:14am

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 9 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 131 سے بڑھ کر 140 ہوگئی۔

اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 46 ہوگئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

وہی گلگت بلتستان میں گزشتہ 2 روز سے کیسز کی تعداد میں کافی بہتری نظر آرہی ہے اور وہاں مزید صرف ایک کیس سامنے آیا، جس کے بعد علاقے میں متاثرین کی تعداد 234 تک پہنچ گئی۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2026
کارٹون : 15 اپریل 2026