• KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C
Live Covid 2019

اسلام آباد میں 9، گلگت میں 5 اور آزاد کشمیر میں مزید 2 کیسز کی تصدیق

شائع April 18, 2020 اپ ڈیٹ April 18, 2020 10:59am

ملک میں ہفتہ (18 اپریل) کو بھی کورونا وائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے۔

سرکاری اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 154 سے بڑھ کر 163 تک پہنچ گئی۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ نہ رک سکا اور وہاں مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے ساتھ ہی مجموعی کیسز کی تعداد 245 سے بڑھ کر 250 ہوگئی ہے۔

یہی نہیں بلکہ ابھی تک اس وائرس سے سب سے کم متاثر آزاد جموں کشمیر میں آہستہ آہستہ کیسز بڑھ رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر میں 2 افراد ایسے تھے جن میں وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 48 تک پہنچ گئی۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2026
کارٹون : 15 اپریل 2026