سام سنگ کا 'سستا' فولڈ ایبل فون اب پاکستان میں دستیاب

27 اپريل 2020

ای میل

گلیکسی زی فلپ — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی زی فلپ — فوٹو بشکریہ سام سنگ

اگر آپ سام سنگ کے نئے فولڈ ایبل فون گلیکسی زی فلپ کو خریدنا چاہتے ہیں تو اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان میں یہ اب پہلے سے کم قیمت میں دستیاب ہے۔

سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ ریٹیل کے مقابلے میں وہ آن لائن بکنگ پر یہ فون صارفین کو 10 ہزار روپے سستا دستیاب ہوگا۔

خیال رہے کہ سام سنگ نے یہ فون فروری میں دیگر ممالک میں متعارف کرایا تھا اور یہ اس وقت دستیاب کسی بھی کمپنی کا 'سستا ترین' فولڈ ایبل فون بھی ہے۔

یہ فون موٹرولا ریزر سے کافی ملتا جلتا ہے جس میں 6.7 انچ کی بینڈ ایبل اسکرین ایچ ڈی آر پلس سپورٹ کے ساتھ اور باہر ایک چھوٹی اسکرین نوٹیفکیشنز کے لیے دی گئی ہے۔

اس نئے فون میں بینڈ ایبل گلاس جسے الٹرا تھن گلاس کا نام دیا گیا ہے، استعمال کیا گیا ہے تاکہ اسے پریمیئم لک اور ایک بالکل نئے انداز کی فولڈ ایبل ڈیوائس کی شکل دی جاسکے۔

اس کا وزن 183 گرام ہے جبکہ نانو سم اور ای سم سپورٹ دی گئی ہے۔

اس میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 پلس پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے مگر مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ نہیں، تو اس میں مزید اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔

3300 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے اور چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس سے قبل سام سنگ نے گزشتہ سال گلیکسی فولڈ (اس کی قیمت 1980 ڈالرز آغاز پر رکھی گئی تھی) بھی پیش کیا تھا جو اس کا پہلا فولڈ ایبل فون تھا مگر وہ صارفین کی زیادہ توجہ حاصل نہیں کرسکا مگر کمپنی کو توقع ہے کہ گلیکسی فلپ کم قیمت اور اچھے فیچرز کی بدولت کامیاب ہوسکے گا۔

اس میں بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 12 میگا پکسل وائیڈ کیمرا ایف 1.8 آپرچر کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں ڈوئل پکسل پی ڈی اے ایف اور او آئی ایس سپورٹ موجود ہے جبکہ دوسرا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا ہے۔

اس کے فرنٹ پر 10 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، آگے اور پیچھے دونوں کیمروں میں ایچ ڈی آر سپورٹ دی گئی ہے۔

فنگرپرنٹ سنسر فون کے سائیڈ میں ہے جبکہ اس میں فائیو جی سپورٹ نہیں بلکہ فورجی ایل ٹی ای سپورٹ دی گئی ہے۔

پاکستان میں صارفین محدود وقت تک کمپنی کی ویب سائٹ پر اسے 2 لاکھ 49 ہزار 999 روپے میں بک کراسکتے ہیں جبکہ اس کی ریٹیل قیمت 2 لاکھ 59 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

اس سے قبل سام سنگ نے گزشتہ سال گلیکسی فولڈ (اس کی قیمت 1980 ڈالرز آغاز پر رکھی گئی تھی) بھی پیش کیا تھا جو اس کا پہلا فولڈ ایبل فون تھا مگر وہ صارفین کی زیادہ توجہ حاصل نہیں کرسکا مگر کمپنی کو توقع ہے کہ گلیکسی فلپ کم قیمت اور اچھے فیچرز کی بدولت کامیاب ہوسکے گا اور وہ پاکستان میں بھی پیش نہیں کیا گیا تھا۔