مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں حزب المجاہدین کا کمانڈر جاں بحق

اپ ڈیٹ 06 مئ 2020
ریاض نائیکوکو برہان وانی کے بعد حزب المجاہدیجن کا کمانڈر بنایا گیا تھا — تصویر بشکریہ کشمیر میڈیا سروس
ریاض نائیکوکو برہان وانی کے بعد حزب المجاہدیجن کا کمانڈر بنایا گیا تھا — تصویر بشکریہ کشمیر میڈیا سروس

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ میں حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو ساتھی سمیت جاں بحق ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی فوج کو اطلاع ملی تھی کہ حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو مقبوضہ کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں چھپے ہوئے ہیں جس پر منگل کی رات سیکڑوں بھارتی فوجیوں نے آپریشن کیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر مکمل، جموں کے تین اضلاع کورونا سے شدید متاثرہ علاقے قرار

کشمیر کے آئی جی پولیس وجے کمار نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ وہ ایک گھر میں پھنس گئے تھے اور ایک مسلح تصادم کے دوران وہ اور ان کا ساتھی مارا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بدھ کو ایک اور مسلح تصادم میں مزید دو کشمیری نوجوان مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: حملے میں بھارتی فوج کے کرنل، میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک

کئی دہائیوں سے کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور اب آزادی کی اس جدوجہد میں اب تک ہزاروں نوجوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے مظاہروں میں شریک 100 سے زائد افراد کو مارنے کے دو سال بعد 2012 میں ریاض نائیکو کشمیر کی جدوجہد آزادی کا حصہ بنے تھے۔

وہ ریاضی کے استاد تھے اور 2016 میں برہان وانی کی شہادت کے بعد انہیں حزب المجاہدین کا کمانڈر مقرر کیا گیا تھا جبکہ بھارتی فوج نے ان کے سر پر 12 لاکھ بھارتی روپے کا انعام بھی مقرر کیا تھا۔

وجے کمار نے کہا کہ یہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

کورونا وائرس کے سبب بھارت بھر میں لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی کاروبار زندگی معطل ہے اور بھارتی فوج نے اس دوران اپنی کارروائیوں میں تیزی کردی ہے۔

مارچ کے اختتام سے اب تک بھارتی فوج کشمیر کی جدوجہد آزادی میں شریک 36 کشمیریوں کو شہید کر چکی ہے جبکہ مسلح تصادن کے دوران ایک اعلیٰ بھارتی افسر سمیت 20 فوجی بھی مارے جا چکے ہیں۔

بعد ازاں بدھ کو حکام نے کشمیر کی وادی کو موبائل انٹرنیٹ کی سہولت سے بھی محروم کردیا تھا تاکہ وہ لوگوں کے بڑے ہجوم کو تعزیت کے لیے جمع ہونے سے روک سکیں۔

ادھر آل پارٹیز حریت کانفرنس نے ریاض نائیکو کے قتل کے خلاف کل کشمیر بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں خاتون صحافی کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

سری نگر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں ریاض نائیکو اور دیگر شہید کشمیری نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی درخواست کی۔

انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ جمعہ کو اپنے گاؤں یا علاقوں میں ان کشمیری نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں