سندھ حکومت نے پیر (11 مئی) سے صوبے کے مخصوص محکموں کے سیکریٹیرز کے دفاتر کھولنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے جاری ایک نوٹیفکشین کے مطابق محکمہ اوقاف، مذہبی امور زکوٰۃ و عشر، محکمہ انسانی حقوق، محکمہ صنعت و تجارت، محکمہ اطلاعات، سائنس و ٹیکنالوجی اور محکمہ سرمایہ کاری کے دفاتر کھولے جائیں گے۔

اس کے علاوہ محکمہ اقلیتی امور، محکمہ سماجی بہبود، محکمہ یونیورٹیز اینڈ بورڈز اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز بھی پیر سے کھول دیے جائیں گے۔

تاہم نوٹیفکیشن میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ بالا ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹس کے سیکریٹری کے دفاتر میں صرف ضرورت کا عملہ موجود ہوگا جو محکمہ صحت کی جاری کردہ ایڈوائزی پر مکمل عمل درآمد کا پابند ہوگا۔

علاوہ ازیں تمام ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبے بھر میں تعمیراتی کام کے لیے اپنے متعلقہ محکمے کی انجینئرنگ ونگز کے کھلے رہنے کو یقینی بنائیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں