کورونا وائرس: امریکا میں پھنسی میرا کی وطن واپسی

اپ ڈیٹ 13 مئ 2020
رپورٹس کے مطابق میرا کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے امریکا گئیں تھی — فوٹو: انسٹاگرام
رپورٹس کے مطابق میرا کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے امریکا گئیں تھی — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ میرا نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے امریکا میں پھنس گئی ہیں اور پروازوں کی معطلی کے باعث پاکستان واپس نہیں آسکتیں، جس کے بعد اداکارہ نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

اور اب آخر کار میرا پاکستان واپس آچکی ہیں اور انہوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی جاری کردی۔

مزید پڑھیں: واپس لایا جائے، میں غیر ملک میں مرنا نہیں چاہتی، میرا کی وزیراعظم سے اپیل

سوشل میڈیا پر جاری اپنی ویڈیو میں میرا نے امریکا میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ عوام سے درخواست کی کہ حکومت کے خلاف بات کرنے سے قبل لوگ دیکھیں کہ وہ اپنے عوام کی مدد کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رپورٹس کے مطابق میرا کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان واپس لایا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ میرا نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ انہیں وطن واپس لایا جائے کیوں کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے نیویارک میں مرنا نہیں چاہتی۔

اپنی ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’نیویارک ایک قبرستان بنتا جارہا ہے، ہر روز ہزاروں کی تعداد میں اموات ہورہی ہیں، موت سب کو آنی ہے لیکن میں کسی غیر ملک میں مرنا نہیں چاہتی‘۔

یہ بھی پڑھیں: خدایا یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے یا جذبات سے کھیلنے کا نہیں، میرا

انہوں نے عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’وزیر اعظم صاحب آپ نے ہمیشہ ہم فنکاروں کا ساتھ دیا ہے، دنیا بھر کے ممالک اپنے شہریوں کو وطن واپس لے جارہے ہیں، میں آپ سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتی ہوں کہ میری وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں، میں اپنے وطن آکر مرنا چاہتی ہوں‘۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

میرا نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی کہا تھا کہ ’میں نیویارک کے ایک ہوٹل میں قید ہوں، میں ہمایوں سعید اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ شوز کے سلسلے میں اور فلم کی شوٹنگ کے لیے یہاں آئی تھی، وہ سب واپس وطن جاچکے ہیں اور میں یہاں پھنس گئی ہوں‘۔

جس کے بعد اداکارہ کے حوالے سے یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ وہ جھوٹ بول رہی ہیں اور امریکا میں موجود اپنے سسرال میں حفاظت سے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بعدازاں میرا نے ان خبروں کو بھی بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’خدایا یہ وقت کسی کا مذاق اڑانے یا جذبات سے کھیلنے کا نہیں‘۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس ایک وائرس ہے، اداکارہ میرا

گزشتہ ماہ اداکارہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

مختصر ویڈیو میں اداکارہ نے انگریزی میں لوگوں کو انتہائی سنجیدہ لہجے میں بتایا تھا کہ دراصل کورونا وائرس ایک وائرس ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا تھا کہ پھر مذکورہ وائرس آگے چل کر ایک وبا بنا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ کورونا وائرس دراصل چین کے بازار سے ناقص خوراک سے شروع ہوا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں