کہیں آپ بھی غلط 'ارطغرل غازی' تو ڈاؤن لوڈ نہیں کر رہے؟

اپ ڈیٹ 20 مئ 2020
ٹوئٹر پر ارطغرل پر میمز بنائے جا رہے ہیں—فوٹو: ٹوئٹر
ٹوئٹر پر ارطغرل پر میمز بنائے جا رہے ہیں—فوٹو: ٹوئٹر

گزشتہ ماہ سے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے 'دیریلیش ارطغرل' جسے اردو میں ڈبنگ کرکے 'ارطغرل غازی' کے نام سے چلایا جا رہا ہے، اس نے جہاں پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز بنائے۔

وہیں سوشل میڈیا پر بھی ہر آئے دن اسی ڈرامے پر میمز بنائے جاتے ہیں اور لوگ ہر روز اسی ڈرامے سے متعلق ایک نیا ٹرینڈ شروع کرتے ہیں۔

'ارطغرل غازی' کو نشر ہوئے ابھی اگرچہ محض ایک مہینہ بھی مکمل نہیں ہوا تاہم یوٹیوب پر وہ پاکستان میں سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈراما بن چکا ہے اور اسے 25 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

اس ڈرامے کی 26 قسطیں ہی نشر کی جا چکی ہیں جب کہ اس ڈرامے کی 179 قسطیں ہیں جو تین سیزنز پر مشتمل ہیں تاہم ڈرامے نے پہلے ہی سیزن کی ابتدائی اقساط میں ہی ریکارڈز بنا ڈالے۔

'ارطغرل غازی' کی مقبولیت صرف مداحوں تک محدود نہیں بلکہ پاکستان کی شوبز شخصیات بھی ڈرامے کی کہانی، کرداروں اور اداکاری سے متاثر نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’دیریلیش ارطغرل‘ 20 دن میں 20 کروڑ بار دیکھا جانے والا ڈراما

تاہم ڈرامے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بننے والے ٹرینڈز بھی اس ڈرامے کی مقبولیت کو مزید بڑھا رہے ہیں اور اب سوشل میڈیا پر اس ڈرامے کے حوالے سے ایک نیا ٹرینڈ سامنے آیا ہے جسے (غلط ارطغرل غازی ڈاؤن لوڈ) کا نام دیا گیا۔

ڈرامے کی کاسٹ کو پاکستان میں بھی بہت سراہا جا رہا ہے — اسکرین شاٹ
ڈرامے کی کاسٹ کو پاکستان میں بھی بہت سراہا جا رہا ہے — اسکرین شاٹ

اس ٹرینڈ کے تحت اگرچہ ہیش ٹیگ کا استعمال نہیں کیا گیا، تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین نے ایسی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جو کہ ارطغرل غازی کی جھلکیوں جیسی تھیں اور پھر ایسے مواد کو شیئر کرتے ہوئے (غلط ارطغرل غازی ڈاؤن لوڈ) کے الفاظ کو استعمال کیا گیا۔

منیب نامی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پاکستانی لڑکے کی بھینس پر سواری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے غلط ارطغرل کو ڈاؤن لوڈ کردیا۔

شہیر رضا نامی شخص نے اپنی ٹوئٹ میں ایک گیم شو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انٹرنیٹ پر عجب عجب چیزیں وائرل ہو رہی ہیں، کسی نے غلط ارطغرل غازی ڈاؤن لوڈ کردیا۔

شہزاد حسن کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھارتی فلم کے گھڑ دوڑ کے مناظر کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ انہوں نے ارطغرل غازی ڈرامے کی غلط قسط کو ڈاؤن لوڈ کردیا۔

امی جی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے حمزہ علی عباسی کے ایک ڈرامے کے منظر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں لگ رہا ہے کہ انہوں نے بھی غلط ارطغرل غازی ڈاؤن لوڈ کردیا۔

مونو نامی ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ہولی وڈ فلم کا ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ شاید انہوں نے بھی غلط ارطغرل غازی کو ڈاؤن لوڈ کردیا۔

کال می شہیر کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی پرانے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ انہیں اندازہ ہو رہا ہے کہ انہوں نے بھی غلط ارطغرل غازی کو ڈاؤن لوڈ کردیا۔

شہداب کے ٹوئٹر ہینڈل سے بولی وڈ خان 'سلمان خان' کی فلمی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ انہیں بھی احساس ہو رہا ہے کہ انہوں نے بھی غلط ارطغرل غازی کو ڈاؤن لوڈ کردیا۔

مائش کے ٹوئٹر ہینڈل سے مزاحیہ ٹک ٹاکر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ شاید انہوں نے بھی غلط ارطغرل ڈاؤن لوڈ کردیا۔

ریحان علی نے آنے والی پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تصویر کے ساتھ ارطغرل غازی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نےبھی غلط ارطغرل ڈاؤن لوڈ کردیا۔

تبصرے (0) بند ہیں