وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت مزید کئی سیاست دان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

بعد ازاں خود مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔

ادھر ترجمان ریلوے نے شیخ رشید احمد میں کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ریلوے میں بظاہر کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، تاہم ڈاکٹر نے انہیں 2 ہفتے تک خود ساختہ قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

لیگی رہنما طارق فضل چوہدری کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر کیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی جے پرکاش لوہانا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں