4 ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ بحال

اپ ڈیٹ 08 جولائ 2020

کورونا وائرس کے باعث تقریباً گزشتہ 4 ماہ سے منقطع بین الاقوامی کرکٹ کی سرگرمیاں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے ذریعے بحال ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا کے دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ کی سرگرمیاں بھی ماند پڑ گئی تھیں اور تمام طرز کی کرکٹ سمیت بین الاقوامی کرکٹ کو بھی تالے پڑ گئے تھے۔

ساؤتھ ہیمپٹن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا کھیل بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا اور انگلینڈ کے قائم مقام کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے دوچار ہوا اور میچ کے دوران بھی بارش کی مداخلت کا سلسلہ جاری رہا۔

میچ کے دوران نسل پرستی کے خلاف بھی احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے مقتول امریکی شہری جارج فلائیڈ سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کپتان ٹاس کے موقع پر سکے کو دیکھ رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا— فوٹو: اے ایف پی

نسل پرستی کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے دونوں ٹیموں کے کالر پر 'بلیک لائیوز میٹر' لکھا ہوا ہے — فوٹو: اے ایف پی

ٹاس کے موقع پر احتیاطی تدابیر کے تحت کمنٹیٹر موجود نہیں تھا اور کپتانوں نے ریموٹ ٹیلی ویژن براڈ کاسٹ کیمرہ میں گفتگو کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

میچ سے قبل کورونا وائرس سے ہلاک افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی — فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر انگلش بلے باز جو ڈینلی کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی ناکام اپیل کر رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر سمیت مختلدف کھلاڑیوں کا نسل پرستی کے خلاف احتجاج کے دوران ایک انداز — فوٹو: رائٹرز

انگلینڈ کے بلے باز ڈوم سبلی کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: رائٹرز

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اوی امپائرز سمیت گراؤنڈ میں موجود تمام افراد نے نسل پرستی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا— فوٹو: اے ایف پی

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی پہلی وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

کورونا وائرس کے سبب میچ شائقین کے بغیر خالی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے— فوٹو: رائٹرز