اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے منگنی کرلی

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2020
سارہ خان اور فلک شبیر منگنی کی تقریب کے دوران — فوٹو بشکریہ سارہ خان انسٹاگرام پیج
سارہ خان اور فلک شبیر منگنی کی تقریب کے دوران — فوٹو بشکریہ سارہ خان انسٹاگرام پیج

ٹیلیویژن کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے مداحوں کو اس وقت چونکا دیا جب انہوں نے اچانک منگنی کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔

سارہ خان نے گلوکار فلک شبیر سے منگنی کی۔

بدھ کی شام کو پہلے سارہ خان نے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھ میں انگوٹھی کو دکھایا تھا اور کیپشن میں لکھا تھا 'میں نے ہاں کردی'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بعد ازاں انسٹاگرام اسٹوریز میں انہوں نے منگنی کی تقریب کی ویڈیو کو بھی شیئر کیا جبکہ انسٹاگرام میں ایک اور تصویر پوسٹ کی، جس میں فلک شبیر سارہ خان کا ہاتھ تھامے بیٹھے ہوئے ہیں۔

فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام پیج پر اس تصویر کو پوسٹ کیا، جبکہ اسٹوریز میں تقریب کی کئی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہ تو واضح نہیں کہ یہ تقریب کب ہوئی مگر اس کا اعلان دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہی کیا گیا۔

اداکارہ سارہ خان حالیہ برسوں میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور ان کے ڈرامے کافی مقبول ہوئے ہیں۔

کچھ عرصے پہلے بول نائٹس ود احسن خان میں سارہ خان نے ان اصولوں پر بات کی جو وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں کام کے دوران اپنائے ہوئے ہیں۔

میزبان کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ پیشکشیں ہوئی ہیں مگر وہ مختصر ملبوسات کو پہننا اور قربت کے مناظر کو فلمانا نہیں چاہتیں، جو فلموں کی اولین مانگ ہوتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

درحقیقت وہ ٹی وی ڈراموں میں بھی کوئی قابل اعتراض کردار، نامناسب ملبوسات یا دیگر سے دور رہنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور اداکار آغا علی کچھ عرصے پہلے تک ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور ان کا شادی کرنے کا بھی ارادہ تھا۔

مگر 2019 میں ان کا بریک اپ ہوگیا جس کے بعد آغا علی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ 'میرے لیے بریک اپ بہت سخت ثابت ہوا اور خود کو بہت زیادہ تنہا اور الگ تھلگ محسوس کرنے لگا تھا، مگر زندگی تو آگے بڑھتی رہتی ہے مگر زندگی میں واپسی کافی مشکل ثابت ہوئی'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پھر اکتوبر 2019 میں اردو نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے پہلی مرتبہ آغا علی سے ہوئے بریک اپ پر کھل کر بات کی جبکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ والدین کی پسند سے شادی کریں گی اور مداحوں کو جلد سرپرائز دینے والی ہیں۔

سارہ خان نے بتایا کہ آغا علی اور ان کی منگنی نہیں ہوئی تھی، البتہ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے کہا کہ 'آغا علی نے اخلاقیات کی ہر حد کو پار کرتے ہوئے میرا دل دکھایا، ہم دونوں شادی کرنے والے تھے، تاہم میں نے ان سے رشتہ ختم کردیا'۔

سارہ کے مطابق 'میں تو جلد ایک خاندانی انسان سے شادی کرکے اپنا گھر بسالوں گی لیکن اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ آغا نے مجھے کھو کر اپنا ہی نقصان کیا ہے'۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اس پورے عرصے میں ان کے والدین نے ان کی بے حد مدد کی۔

دوسری جانب آغا علی نے مئی میں اداکارہ حنا الطاف سے شادی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا۔

اس موقع پر آغا علی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا 'چند سال قبل ہم نے ایک ساتھ ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی اور ایک دوسرے سے نفرت کرنے لگے تھے، بعد میں چند سال بعد دوبارہ ملاقات ہوئی اور ہم دوست بن گئے، پھر بہترین دوست بن گئے اور گزشتہ 11 ماہ تو دیوانگی بھرے تھے، فلمیں، اسٹریٹ فائٹر، لامحدود باتیں اور تم میری زندگی کا ایسا حصہ بن گئی جیسا کوئی نہیں بن سکا، میں تمہارے ساتھ گزارے جانے والے ہر سیکنڈ سے محبت کرتا ہوں اور پھر لاک ڈاؤن ہوا اور میں تمہیں مس کرنے لگا'۔

انہوں نے مزید لکھا 'جمعتہ الوداع 22 مئی 2020 کو چند پیاروں کے ساتھ ہمارا نکاح ہوگیا'۔

تبصرے (0) بند ہیں