کراچی: حکومت نے مین اسٹریم اور سوشل میڈیا دونوں پر کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات کی نگرانی سے متعلق فریم ورک کو حتمی شکل دے دی اور میڈیا ریگولیٹری اداروں کو 'جعلی خبریں' پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ کی سربراہی میں عالمی وبا سے متعلق جعلی معلومات کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے لیگل فریم ورک تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی سربراہی میں کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات سے بچاؤ کی کمیٹی کا پہلا اجلاس گزشت روز وزارت داخلہ میں منعقد ہوا تھا۔

پریس ریلیز کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ' ہم کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات کے پھیلاؤ کے خلاف سخت کارروائی کریں گے'۔

وزیر داخلہ نے ایف آئی کے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر کو میڈیا کی نگرانی کرنے اور غلط معلومات پھیلانے والے لوگوں کو ان کے اقدامات پر ذمہ دار ٹھہرانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کی جانی چاہیے۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں