• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:06pm
  • LHR: Maghrib 5:09pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:36pm

عاصم اظہر نے بھی ہانیہ عامر سے تعلقات کی وضاحت کردی

شائع July 19, 2020 اپ ڈیٹ July 20, 2020
ماضی میں بھی دونوں ایک دوسرے سے دوستی کا اعتراف کرتے آئے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ماضی میں بھی دونوں ایک دوسرے سے دوستی کا اعتراف کرتے آئے ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

اگرچہ گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کو گزشتہ چند سال سے ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے اور وہ ماضی میں ایک دوسرے کو بہترین دوست بھی قرار دیتے رہے ہیں۔

تاہم حال ہی میں ان دونوں کے تعلقات پر اس وقت نئی بحث چھڑ گئی جب اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ ان کے عاصم اظہر سے نجی تعلقات نہیں بلکہ وہ صرف دوست ہیں۔

ہانیہ عامر نے چند دن قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران اعتراف کیا تھا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان 'نجی' تعلقات نہیں۔

ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ تاہم اس کے باوجود وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔

گزشتہ چند دن سے دونوں کے تعلقات بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں—فوٹو: فیس بک
گزشتہ چند دن سے دونوں کے تعلقات بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں—فوٹو: فیس بک

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے قبل بھی رواں برس اپریل میں ہانیہ عامر نے آئمہ بیگ سے انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کرتے ہوئے عاصم اظہر سے تعلقات اور شادی کی افواہوں پر بات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر سے 'نجی تعلقات' نہیں، ہم صرف دوست ہیں، ہانیہ عامر

رواں برس اپریل میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام لائیو چیٹ کے دوران ہانیہ عامر سے بلا ججھک سوال کیا تھا کہ مداح پوچھ رہے ہیں کہ وہ عاصم اظہر سے کب شادی کر رہی ہیں؟

آئمہ بیگ کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر ہانیہ عامر نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا کہ ابھی تو وہ بچی ہیں، ایسے میں وہ کیسے شادی کرلیں۔

لیکن دونوں کے تعلقات کے حوالے سے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اس وقت بحث چھڑ گئی جب ہانیہ عامر نےکہا کہ اگرچہ عاصم اظہر ان کے دوست ہیں مگر ان سے ان کے نجی تعلقات نہیں۔

ماضی میں دونوں فیشن شوز میں ایک ساتھ شرکت کرتے رہے ہیں—فوٹو: فیشن پاکستان ویک
ماضی میں دونوں فیشن شوز میں ایک ساتھ شرکت کرتے رہے ہیں—فوٹو: فیشن پاکستان ویک

لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر میمز بنائے جانے اور ٹرول کیے جانے کے بعد 4 دن قبل ہی ہانیہ عامر نے اپنی لمبی چوڑی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک بار پھر عاصم اظہر سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے گلوکار کو اپنی زندگی کا خوبصورت حصہ قرار دیا تھا۔

14 جولائی کو ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر 30 لاکھ فالوؤرز ہونے پر طویل پوسٹ میں مداحوں کی محبت اور احترام کا اظہار کرتے ہوئے سب کے لیے نیک خواہشات ظاہر کیں۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نے عاصم اظہر کو زندگی کا خوبصورت حصہ قرار دے دیا

ہانیہ عامر نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ مداحوں نے انہیں 18 سال کی عمر کی لڑکی سے خاتون میں بدلتے دیکھا اور ان کی اداکاری اور فن کو سراہا، جس پر وہ تمام مداحوں کی مشکور ہیں۔

طویل پوسٹ میں جہاں اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، وہیں پوسٹ کے آخر میں سوشل میڈیا پر خود کو ٹرول کرنے والوں کو بھی کرارا جواب دیتے ہوئے ان کے لیے لکھا تھا کہ ایسے افراد کو زیادہ فری اور زیادہ ہی آگے نکلنے کی ضرورت نہیں۔

دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے—فوٹو: ہانیہ عامر فیس بک
دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے—فوٹو: ہانیہ عامر فیس بک

اداکارہ نے عاصم اظہر پر تعلقات کے حوالے سے بات کرنے کے بعد تنقید کا نشانہ بنانے والے افراد کے حوالے سے لکھا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ پاکستانیوں کا مزاح کرنے کا طریقہ اچھا ہے لیکن انہیں ایسے بھی کسی کو ٹرول نہیں کرنا چاہیے۔

اپنی پوسٹ میں ہانیہ عامر نے اعتراف کیا تھا کہ عاصم اظہر ان کی زندگی کا خوبصورت حصہ ہیں اور ان دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کسی بھی لالچ کے بغیر اچھا وقت گزارا ہے۔

ہانیہ عامر نے لکھا کہ عاصم اور انہوں نے ایک دوسرے سے تعلقات رکھنے کے حوالے سے نفرت نہیں محبت کا انتخاب کیا ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

ہانیہ عامر کے بعد اب عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلقات پر بات کرتے ہوئے اداکارہ سے اپنے تعلقات کو کسی بھی نام سے بالاتر قرار دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

عاصم اظہر نے بھی انسٹاگرام پر طویل پوسٹ میں اپنی زندگی اور جدوجہد پر بات کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ رواں ماہ 23 جولائی کو ان کا ایک اور گانا ریلیز ہونے والا ہے اور وہ مداحوں سے ایسے ہی جذبے کی امید رکھتے ہیں جیسا کہ اب تک مداح ان کے لیے دکھاتے آئے ہیں۔

اپنی طویل پوسٹ میں عاصم اظہر نے بتایا کہ انہوں نے محض 16 سال کی عمر سے محنت کرنا شروع کی اور وہ مداحوں کی محبت کے باعث ہی اتنی کامیابیاں سمیٹ سکے۔

اپنی زندگی، جدوجہد اور کیریئر پر بات کرنے سمیت عاصم اظہر نے پوسٹ کے آخر میں ہانیہ عامر سے تعلقات پر بھی بات کی اور اپنے تعلقات کو کسی بھی نام سے بالاتر قرار دیا۔

عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جیسا ہانیہ عامر کہہ چکی ہیں کہ ہم دونوں کا تعلق لوگوں کے تصور سے بھی زیادہ مضبوط ہے اور یہ کہ ہمارے تعلق کو کسی ایک نام میں قید نہیں کیا جا سکتا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

گلوکار نے لوگوں کی جانب سے اپنے تعلقات پر باتیں کرنے پر قدرے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سب لوگ آرام سے بیٹھیں اور ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بننا چاہیے۔

عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کو سب سے خوبصورت اور دوسروں کا خیال رکھنے والی خاتون قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ہی انہیں محبت کرنا اور دوسروں میں پیار بانٹنا سکھایا۔

عاصم اظہر نے لکھا کہ وہ ہمیشہ ہانیہ عامر کا ساتھ دیتے رہیں گے کیوں کہ ان کا تعلق کسی بھی نام یا لیبل سے بالاتر ہے۔

عاصم اظہر کی جانب سے مذکورہ پوسٹ کیے جانے کے بعد ایک بار پھر ان کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا اور لوگ ایک بار پھر ان کے اور ہانیہ عامر کے تعلقات پر بات کرنے لگے۔

کارٹون

کارٹون : 6 نومبر 2024
کارٹون : 5 نومبر 2024