رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر صوبائی وزیر جنگلی حیات کے عہدے سے مستعفی

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2020
ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب وزیر اعظم نے گزشتہ روز پنجاب کا دورہ کیا تھا۔ فائل فوٹو
ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب وزیر اعظم نے گزشتہ روز پنجاب کا دورہ کیا تھا۔ فائل فوٹو

گورنر پنجاب نے صوبائی وزیر جنگلی حیات ملک اسد علی کھوکھر کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

حکومت پنجاب کے کابینہ ونگ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گورنر نے آرٹیکل 132(3) اور آرٹیکل 105 کے تحت ملک اسد علی کھوکھر کا صوبائی وزیر جنگلی حیات کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ ملک اسد کھوکھر کے عہدے سے مستعفی ہونے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی پی 168 ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

تاہم ان کا استعفیٰ ایسے وقت میں سامنے آیا جب وزیر اعظم نے گزشتہ روز پنجاب کا دورہ کیا تھا۔

وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوران رکن قومی و صوبائی اسمبلی سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔

ان ملاقاتوں کے بعد ہی ملک اسد کھوکھر کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو استعفیٰ جمع کرایا گیا تھا جسے وزیر اعلیٰ نے گورنر پنجاب کو ارسال کردیا تھا جنہوں نے اسے منظور کیا اور آج اس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اسد کھوکھر سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خالی کردہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 168 پر حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارٹی سے علیحدگی اختیار نہیں کررہے۔

تبصرے (0) بند ہیں