• KHI: Partly Cloudy 32°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.3°C
  • ISB: Rain 31.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 32°C
  • LHR: Partly Cloudy 31.3°C
  • ISB: Rain 31.3°C

ماہرین کا ایسے مواد کی تیاری کا دعویٰ جسے کاٹنا ناممکن

شائع اپ ڈیٹ
انجینئرز  نے اس مواد کو ’پروٹیوس‘ کا نام دیا ہے — فوٹو: بشکریہ اوڈیٹی سینٹرل
انجینئرز نے اس مواد کو ’پروٹیوس‘ کا نام دیا ہے — فوٹو: بشکریہ اوڈیٹی سینٹرل

برطانوی اور جرمنی کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کا ایسا سب سے ہلکا اور مضبوط مٹیریل بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جسے کاٹنے والی مشین بھی جواب دے جائے گی۔

اوڈیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں ڈرہم یونیورسٹی اور جرمنی کی فرانہومفرر انسٹی ٹیوٹ کے انجینئرز نے ایک ایسا مواد تیار کر لیا ہے جو ہلکا ہونے کے ساتھ انتہائی مضبوط بھی ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ اس چیز کو کاٹنا ناقابل یقین حد تک مشکل ہے۔

انجینئرز نے اس مواد کو ’پروٹیوس‘ کا نام دیا ہے جو ہیروں اور نیلم سے نہیں بلکہ قدرتی مادے سے تیار کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق اس قدر مضبوط چیز سمندری گھونگوں کی سیپی اور چکوترا کے چھلکوں سے تیار کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق مواد پر کٹر، ڈریل اور انتہائی طاقتور واٹر جیٹ بھی کام نہیں کرے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ مواد کی بدولت متعدد اہم کام کیے جا سکتے ہیں جس میں بائیک کا لاک بنانے سے لے کر پولیس کے بلٹ پروف جیکٹ بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026