منشیات اور سم کارڈ سپلائی کرنے کے الزام میں سری لنکا کی جیل میں قید ایک بلی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

مقامی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بہت سخت سیکیورٹی والی والیکاڈا جیل کے حکام نے اس بلی کو گزشتہ دنوں پکڑا تھا۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ بلی کے گلے سے بندھے ایک پلاسٹک کے تھیلے سے لگ بھگ 2 گرام ہیروئین، 2 سم کارڈز اور ایک میموری چپ برآمد ہوئے۔

مگر اتوار کو یہ بلی جیل کے اس کمرے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی جہاں اسے رکھا گیا تھا۔

جیل کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

حالیہ ہفتوں میں اس جیل سے ایسے واقعات رپورٹ ہوئے تھے جس میں لوگوں کی جانب سے منشیات کے چھوٹے تھیلے، موبائل فونز اور فون چارجرز کو دیوار کے اوپر سے پھینکا گیا تھا۔

سری لنکا میں منشیات کی فروخت ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے جہاں انسداد منشیات کے محکمے کے کچھ اہلکاروں کی جانب سے ضبط کی گئی منشیات فروخت کرنے کی رورٹس سامنے آئیں۔

مقامی پولیس کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایک باز کو کولمبو میں پکڑا گیا تھا جو مبینہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں