ہواوے کا نیا اسمارٹ فون وائے 9 اے متعارف کرادیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فلیگ شپ ڈیزائن کے ساتھ بہترین فیچرز مناسب قیمت میں صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

یہ فون پاکستان میں بھی پیش کیا جارہا ہے جو 14 ستمبر سے پری آرڈر میں بک کرایا جاسکے گا۔

وائے 9 اے میں 6.63 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 2400x1080 پکسل ریزولشن کے ساتھ دیا گیا ہے، جبکہ اسکرین ٹو باڈی ریشو 92.02 فیصد ہے جو لگ بھگ بیزل لیس ہی ہے۔

فون کے اندر ہیلیو جی 80 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ای ایم یو آئی 10.1 سے کیا ہے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ہواوے کے حالیہ فونز کی طرح اس میں بھی گوگل سروسز سپورٹ موجود نہیں بلکہ ہواوے ایپ گیلری سے ایس کو ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، کمپنی کے مطابق واٹس ایپ کو بھی آسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں این ایم ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

فون کی ایک خاص بات 4200 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 40 واٹ سپرچارج ٹیکنالوجی سپورٹ موجود ہے۔

کمپنی کے مطابق 30 منٹ میں بیٹری 70 فیصد تک چارج ہوسکتی ہے اور فل چارج ہونے پر مسلسل سو گھنٹے تک موسیقی سنی جاسکتی ہے یا 9 گھنٹے تک ویڈیوز دیکھی جاسکتی ہیں یا گیمز کھیلی جاسکتی ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو فون میں مجموعی طور پر 5 کیمرے موجود ہیں۔

فرنٹ پر 16 میگا پکسل پوپ اپ میکنزم کے تحت کام کرتا ہے جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔

اس سیٹ اپ میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ (120 فیلڈ آف ویو)، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون میں ای آئی ایس ویڈیو سپورٹ موجود ہے جس سے ہاتھ میں فون کے ذریعے اچھی ویڈیو ریکارڈ کرنے میں مدد مل سکے گی۔

فنگر پرنٹ ریڈر سائیڈ میں دیا گیا ہے جبکہ ہیڈفون جیک بھی موجود ہے۔

جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ یہ فون 14 ستمبر سے پاکستان میں پری آرڈر میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت ابھی کمپنی نے بتائی نہیں مگر یہ 40 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں